Monday, October 26, 2026 · Petrol Rs 377.71 · USD/PKR 277.05 · Gold Rs 424536/tola
Breaking
Asif Khaliq drives blue-eyed Chaiwala Arshad Khan’s London success Munir and Naqvi Join Makkah Pact Talks in Tehran Iran Says the Border Is Open as Pakistan Ships LPG by Sea Six Militants and Two Soldiers Killed in DI Khan Imran Khan’s Sisters Held for Another 30 Days Rights Commission Calls for the KP Emergency to End Makkah Pact Officials Head to Tehran for Security Talks Riyadh Airport Partly Reopens Two Weeks After Attack Indian Duty-Free Access Threatens Pakistan’s Textile Edge Peshawar Begins Polio Drive for 1.11 Million Children KSE-100 Loses 4,045 Points Over the Week Task Force Asks Industry for Export Proposals PTI Weighs Talks Against Protest Over KP Seven of One Family Killed in Murree Road Accident Mir Raza’s Father Asks for a JIT Member to Be Replaced Pakistan Rejects a $490m Loan as Too Expensive Minister Seeks Loan Rescheduling as Rates Bite at 25pc 31,000 Consumers Denied the Petrol Subsidy Portal Glitch Blocks Returning Pakistanis From Filing LPG Cargoes Down to Two as Senate Presses on Winter Fuel
اردو

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف سفارتخانہ پاکستان میں ’یوم سیاہ‘ کی تقریب

سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید
سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام ’یومِ سیاہ‘ منایا گیا۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں ترک پارلیمنٹ کے انسانی حقوق کے تحقیقاتی کمیشن کی چیئرپرسن دریا یانک، ترک پارلیمنٹ میں یورپی یونین ہم آہنگی کمیشن کے چیئرمین اور پاک ترک کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایا ترک، تھنک ٹینک ایس ڈی ای کے صدر گورائے آلپر، دیگر ممتاز ترک شخصیات، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ترک پارلیمنٹ کے انسانی حقوق کے تحقیقاتی کمیشن کی چیئرپرسن دیر یانک نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کی حمایت بین الاقوامی قانون اور ضمیر کا تقاضہ ہے۔ ترکیہ نے ہمیشہ کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پُرامن حل کی حمایت کی ہے اور کرتا رہے گا۔

ترک پارلیمنٹ کے انسانی حقوق کے تحقیقاتی کمیشن کی چیئرپرسن دریا یانک
ترک پارلیمنٹ کے انسانی حقوق کے تحقیقاتی کمیشن کی چیئرپرسن دریا یانک

انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی، عالمی برادری کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حقوق پر مظالم اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جائز مقصد کے لیے ترکیہ کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ترک پارلیمنٹ میں یورپی یونین ہم آہنگی کمیشن کے چیئرمین اور پاک ترک کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایا ترک نے کہا کہ جب اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں ہوتا تو اس سے نہ صرف بین الاقوامی امن بلکہ انسانی حقوق بھی داؤ پر لگ جاتے ہیں۔

ترک پارلیمنٹ میں یورپی یونین اہم آہنگی کمیشن کے چئیرمین و پاک ترک کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایا ترک
ترک پارلیمنٹ میں یورپی یونین اہم آہنگی کمیشن کے چئیرمین و پاک ترک کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایا ترک

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق خودارادیت دیا جانا چاہیے اور اس جائز حق کی بھارتی قیادت ابتدا میں قبول کرنے کے باوجود موجودہ دور میں رو گردانی کرتی چلی آرہی ہے۔

اپنی تقریر میں انسانی حقوق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے صدر ایس ڈی ای جنرل گورائے آلپر نے کہا کہ انسانی حقوق عالمگیر ہیں اور کشمیری دیگر تمام لوگوں کی طرح بنیادی انسانی حق خودارادیت کے مستحق ہیں۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم سیاہ کشمیر مقبوضہ وادی کی تاریخ کا سب سے المناک دن ہے۔ انہوں نے بھارتی قابض افواج کی طرف سے کشمیریوں کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم کو تفصیل سے بیان کیا اور کہا کہ کشمیری ایسے حالات میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں وہ انسانی حقوق سے محروم ہیں۔

انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب کے شرکاء
انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب کے شرکاء

سفیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ فلسطین اور کشمیر جدید دنیا میں غیر ملکی قبضے کے لامتناہی حالات کی نمائندگی کرتے ہیں، جہاں وحشیانہ فوجی قبضوں نے نہ صرف لوگوں کو ان کے بنیادی حق خودارادیت سے محروم کیا ہے بلکہ شہریوں پر دہشت کا راج بھی چھیڑ دیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں، بھارت اسرائیل کی طرح آبادیاتی تبدیلی کی اسی پلے بک کا سہارا لے رہا ہے، جس کا واحد مقصد مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد کر کے کشمیری مسلم اکثریت کو ان کی اپنی سرزمین میں اقلیت بنانا ہے۔

اپنی تقریر میں سفیر جنید نے پاکستان اور ترکی کے گہرے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی جو مشترکہ مذہبی، ثقافتی اور لسانی وابستگیوں اور مشترکہ تاریخ پر قائم ہے۔ 

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان مثالی برادرانہ تعلقات کا دنیا میں گرمجوشی، گہرائی اور اتفاق رائے کے لحاظ سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ سفیر جنید نے یو این جی اے میں کشمیر کاز کو اُجاگر کرنے پر ترکیہ کے عوام اور حکومت کا کشمیر پر اصولی مؤقف بالخصوص صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ 

انہوں نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے کشمیریوں کے جائز مطالبے کی پاکستان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا۔



a href=”https://jang.com.pk/news/1284852″>Source link

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com