Monday, October 26, 2026 · Petrol Rs 377.71 · USD/PKR 277.05 · Gold Rs 424536/tola
Breaking
Asif Khaliq drives blue-eyed Chaiwala Arshad Khan’s London success Munir and Naqvi Join Makkah Pact Talks in Tehran Iran Says the Border Is Open as Pakistan Ships LPG by Sea Six Militants and Two Soldiers Killed in DI Khan Imran Khan’s Sisters Held for Another 30 Days Rights Commission Calls for the KP Emergency to End Makkah Pact Officials Head to Tehran for Security Talks Riyadh Airport Partly Reopens Two Weeks After Attack Indian Duty-Free Access Threatens Pakistan’s Textile Edge Peshawar Begins Polio Drive for 1.11 Million Children KSE-100 Loses 4,045 Points Over the Week Task Force Asks Industry for Export Proposals PTI Weighs Talks Against Protest Over KP Seven of One Family Killed in Murree Road Accident Mir Raza’s Father Asks for a JIT Member to Be Replaced Pakistan Rejects a $490m Loan as Too Expensive Minister Seeks Loan Rescheduling as Rates Bite at 25pc 31,000 Consumers Denied the Petrol Subsidy Portal Glitch Blocks Returning Pakistanis From Filing LPG Cargoes Down to Two as Senate Presses on Winter Fuel

Articles for tag: Ankara, attorney, automobile, beauty tips, breaking news, business, computer, conference call, cosmetics, credit, Cricket, daily jang, degree, donate, Drama, Electricity, Embassy of Pakistan, entertainment, fashion, Flights, foods, Foreign Exchange, Gas, geo drama, geo entertainment, Health, hosting, Illegal Occupation, India, insurance, Jammu and Kashmir, jang news, jang newspaper, Kashmir, Kashmir Black Day, latest news, lawyer, loans, mobile, mortgage, pakistan news, Pharmaceuticals, smartphone, software, sports, tablet, Technology, today’s news, trading, urdu news, urdu newspaper, video, world, پاکستان, تقریب, سفارتخانہ, سیاہ, کشمیر, کی, میں, یاد, یوم

October 28, 2025

News Desk

سفارتخانہ پاکستان میں یومِ سیاہ کشمیر کی یاد میں تقریب

جنگ فوٹو  انقرہ میں پاکستان کے سفارت خانے نے یومِ سیاہ کشمیر کی یاد میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس سال جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو اٹھہتر (78) برس ہو چکے ہیں۔ تقریب میں سابق وزیرِ زراعت محمد مہدی ایکر، سعادت پارٹی کے چیئرمین اور رکنِ پارلیمان جناب محمود اریکان، سابق وزیر برائے خاندانی و سماجی خدمات اور تنظیمِ اسلامی تعاون (OIC) کے ذیلی ادارے SESRIC کی ڈائریکٹر جنرل زہرہ سلچوق، جیو اسٹریٹیجک فورسائٹ انسٹیٹیوٹ کے صدر جنرل (ر) گرائے آلپر کے علاوہ سفارتی حلقوں کے ارکان، تھنک ٹینکس اور سول سوسائٹی کے

August 15, 2025

News Desk

کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

  بھارت کے یوم آزادی یعنی کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے آج بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔   اس مظاہرے کا اہتمام کشمیر کونسل (ای یو) نے کیا تھا۔ جس کی قیادت کونسل کے چیئرمین علی رضا سید نے کی۔  یاد رہے کہ کشمیر کے دونوں حصوں میں موجود کشمیری اور دنیا کے دوسرے خطوں میں رہنے والے ان کے ہم وطن ہر سال 15 اگست بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ مظاہرے میں شریک شخصیات میں سردار صدیق، چوہدری خالد جوشی، راؤ مستجاب احمد،

May 31, 2025

News Desk

پاکستان کی جیت کی خوشی میں ’یومِِ تشکر‘ کی پروقار تقریب

—جنگ فوٹو پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس (PSNT) نے ڈیلس میں ’یومِ تشکر‘ کی ایک باوقار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں بڑی تعداد میں کمیونٹی اراکین نے شرکت کی، تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان کے قونصل جنرل جناب آفتاب چوہدری تھے۔ تقریب کا مقصد وطنِ عزیز کی سالمیت، خود مختاری اور حالیہ کامیابیوں پر شکر ادا کرنا اور کمیونٹی میں جذبۂ حب الوطنی کو مزید تقویت دینا تھا۔ قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے اپنے خطاب میں کشمیر میں بھارتی مظالم، انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی اور 9 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی جیسے

May 13, 2025

News Desk

ہیوسٹن اور ڈیلس میں بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کی فتح پر یوم تشکر کی تقریب

امریکی ریاست ٹیکساس کے دو بڑے شہروں ہیوسٹن اور ڈیلس میں بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کی جیت کی خوشی میں یوم تشکر کی تقاریب منعقد کی گئیں۔ ہیوسٹن میں تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے امریکا میں متعین پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ، قونصل جنرل اشفاق چوہدری اور کمیونٹی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ دوسری جانب ڈیلس میں امریکی پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مرکزی موضوع ’’بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور مسئلہ کشمیر کے تناظر میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کا مؤثر کردار‘‘ تھا۔ اس مکالمے

April 16, 2025

News Desk

انقرہ میں یومِ پاکستان کی شاندار تقریب میں جیوے جیوے پاکستان کی گونج

— جنگ فوٹو ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں یومِ پاکستان کی شاندار اور تاریخی تقریب کا گزشتہ شب انعقاد کیا گیا۔ ماہِ رمضان اور عید کی طویل چھٹیوں کے بعد منعقدہ اس تقریب میں مہمانِ خصوصی اسپیکر نعمان قرتلموش نے خطاب کرتے ہوئے اس پُرمسرت موقع پر پاکستان کے عوام اور حکومت کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ ’’پاک ترک گہرے و دیرنہ تعلقات اللّٰہ تعالی کی نعمت ہیں‘‘ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے اور دیرنہ تعلقات کو اللّٰہ تعالی کی نعمت قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر خصوصاً ترکیہ

March 22, 2025

News Desk

ڈیلس سمیت کئی شہروں میں یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

امریکا کے شہر ڈیلس میں 21 رمضان یوم شہادت حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، یوم علیؓ کی مناسبت سے ریاست ٹیکساس کے کئی شہروں میں مجالس برپا کی گئیں اور  جلوس نکالے گئے۔ ڈیلس میں یوم علیؓ کا مرکزی جلوس مختلف امام بارگاہوں سے ڈیلس ڈاؤن ٹاؤن میں برآمد ہوا اور یہیں اختتام پزیر ہوا۔ جلوس میں علم و تابوت ذوالجناح برآمد کیے گئے جلوس کی قیادت انجمن سرکار وفا کے رہنما علی رضوی نے کی۔ عزادار جلوس میں ماتم اور نوحہ خوانی کرتے رہے، نوحہ خوانی شجاع حیدر اور دیگر نوحہ خوانوں

December 10, 2024

News Desk

یومِ انسانی حقوق پر کشمیر کونسل ای یو کے زیر اہتمام کانفرنس

چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ یورپی نوجوان کشمیریوں کے انسانی حقوق کو بہتر طور پر اجاگر کرسکتے ہیں۔ یومِ انسانی حقوق کے موقع پر کشمیر کونسل ای یو کے زیر اہتمام یورپی پریس کلب برسلز میں کشمیریوں کے انسانی حقوق کے حوالے سے یورپی نوجوانوں کی ایک روزہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا عنوان ’’امن کی جانب: مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں کے انسانی حقوق کے احترام کی ضرورت‘‘ رکھا گیا تھا۔ کانفرنس میں بڑی تعداد میں نوجوان خاص طور پر مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء شریک ہوئے اور انہوں

February 5, 2024

News Desk

انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کی تقریب

سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید تقریب سے خطاب کر رہے ہیں – فوٹو: جنگ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں آج یومِ یکجہتی کشمیر کے ساتھ ساتھ گزشتہ سال ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے جاں بحق ہزاروں افراد کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں ترک پارلیمنٹ کے انسانی حقوق کے تحقیقاتی کمیشن کی چیئرپرسن دریا یانک، انقرہ کے ڈپٹی گورنر بیکر یلماز، تھنک ٹینک ایس ڈی ای کے صدر گورائے آلپر، دیگر ممتاز ترک شخصیات، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے آغا کے موقع پر دونوں ممالک

February 5, 2024

News Desk

یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیر کونسل ای یو کی جانب سے شمعیں روشن کی گئیں

  بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے شمعیں روشن کر کے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ شمعیں روشن کرنے کا یہ پروگرام کشمیر کونسل ای یو کے زیراہتمام برسلز کے سینٹرل اسٹیشن کے قریب پلس ڈی ایل البرٹائن کے مقام پر منعقد ہوا۔ پروگرام کے منتظمین نے مسئلہ کشمیر اور مظلوم کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔ اس پروگرام کے منتظمین اور شرکاء میں چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کے علاوہ چوہدری خالد جوشی، سردار

January 26, 2024

News Desk

بھارتی یوم جمہوریہ پر برسلز میں یوم سیاہ منانے والوں کا بھارتی سفارت خانے پر مظاہرہ

کشمیر کونسل یورپ (کے سی ای یو) کے زیراہتمام بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور مناتے ہوئے برسلز میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کی جبکہ کشمیر کونسل یورپ کو دیگر تنظیموں کا تعاون بھی حاصل تھا۔ شدید بارش اور سردی کے باوجود بڑی تعداد میں کشمیری اور ان کے ہمدرد شریک ہوئے۔ مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com