سفارتخانہ پاکستان میں یومِ سیاہ کشمیر کی یاد میں تقریب
جنگ فوٹو انقرہ میں پاکستان کے سفارت خانے نے یومِ سیاہ کشمیر کی یاد میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس سال جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو اٹھہتر (78) برس ہو چکے ہیں۔ تقریب میں سابق وزیرِ زراعت محمد مہدی ایکر، سعادت پارٹی کے چیئرمین اور رکنِ پارلیمان جناب محمود اریکان، سابق وزیر برائے خاندانی و سماجی خدمات اور تنظیمِ اسلامی تعاون (OIC) کے ذیلی ادارے SESRIC کی ڈائریکٹر جنرل زہرہ سلچوق، جیو اسٹریٹیجک فورسائٹ انسٹیٹیوٹ کے صدر جنرل (ر) گرائے آلپر کے علاوہ سفارتی حلقوں کے ارکان، تھنک ٹینکس اور سول سوسائٹی کے








