Wednesday, September 2, 2026 · Petrol Rs 342.79 · USD/PKR 277.50 · Gold Rs 466136/tola
Breaking
Militant Attacks Increase but Fatalities Decline in August Amid Sustained CT Pressure: Think Tank Pakistan to Provide First Secretary General of Makkah Defence Alliance Shehbaz Sharif Tells SCO Summit Water “Must Never Be Weaponised” Xi, Putin and Modi Join SCO Plus Summit in Bishkek as Pakistan Takes Chair Shehbaz Sharif Takes SCO Chair for 2026-27; Islamabad to Host Next Summit Shehbaz Sharif Proposes SCO Framework for Sovereign AI Infrastructure Cancelled in 2024 Gold Rate in Pakistan Falls Rs1,800 a Tola as Petrol Rises 77 Paise Pakistan Send Home Seven Players and the Coach; Mickey Arthur Calls It “Ridiculous” US Firm to Take Over Venezuela Oilfields Run by Chinese, Russian Companies Maryam Nawaz Orders Dedicated Motorcycle Lanes on Major Lahore Roads Brent Crude Holds Above $91 as Hormuz Supply Risk Returns India Firecracker Blast Kills 11, Eight of Them Children; Licence Was Cancelled in 2024 Nepal-China Flood Death Toll Passes 1,000 With 4,462 Still Missing Rawalpindi Schools Closed as 201mm Rain Breaks a 16-Year Record Ishaq Dar Meets Araghchi at SCO Summit, Presses Islamabad MoU Gold Rate in Pakistan Today Holds at Rs467,936 a Tola as Fuel Prices Stay Put Seven Working Days Pakistan Food Inflation Splits: Flour Up 45pc, Chicken Down 24pc Pakistan, Saudi Arabia Set $3bn Farm Export Target for Two Years
اردو

پسند کی شادی کرنیوالے شخص نے بیوی کو قتل کرنے بعد تھانے جا کر روتے ہوئے گرفتاری دے دی

پسند کی شادی کرنیوالے شخص نے بیوی کو قتل کرنے بعد تھانے جا کر روتے ہوئے گرفتاری دے دی
فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں پسند کی شادی کرنے والے شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد تھانے جا کر روتے ہوئے گرفتاری دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ نوجوان سچن کانپور کے مہاراج پور تھانے میں ہفتے کی صبح پہنچا اور پولیس افسر کو مخاطب کرنے کے بعد روتے ہوئے کہا کہ سر میں نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا ہے، اس کی لاش گھر میں کمبل میں لپٹی پڑی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ بیوی کے قتل کے بعد وہ تقریباً چار گھنٹے تک شہر میں گھومتا رہا اور فرار ہونے کے بارے میں بھی سوچا، مگر آخرکار خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔

جس کے بعد پولیس فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے کر موقع واردات پر پہنچی، جہاں اس کی بیوی شویتا کی لاش برآمد ہوئی، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق سچن اور شویتا کا تعلق ضلع فتح پور کے موہن پور گاؤں سے تھا۔ دونوں نے اہل خانہ کی مرضی کے خلاف کورٹ میرج کی تھی۔ شادی کے بعد وہ پہلے سورت گئے، جہاں سچن فیکٹری میں کام کرتا تھا، بعد ازاں دونوں کانپور منتقل ہو گئے اور کرائے کے کمرے میں رہنے لگے۔ یہاں سچن آٹو رکشہ چلا کر گزر بسر کر رہا تھا۔

پولیس تفتیش میں سچن نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے شویتا کے کردار پر شک کر رہا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی کے بینک اکاؤنٹ میں بار بار رقم جمع ہوتی تھی، جس کے بارے میں وہ دعویٰ کرتی تھی کہ یہ رقم اس کی دادی کی جانب سے آتی ہے۔ سچن کو محلے کے سامنے رہنے والے نوجوانوں پر بھی شبہ تھا۔

جمعہ کے روز سچن نے اپنی بیوی کو جانچنے کے لیے ایک منصوبہ بنایا۔ اس نے فون پر جھوٹ کہا کہ وہ دوستوں کی پارٹی میں جا رہا ہے اور رات کو گھر نہیں آئے گا، مگر کچھ دیر بعد اچانک واپس آ گیا۔ اس کے مطابق، کمرہ کھلا تھا اور شویتا دو مقامی نوجوانوں کے ساتھ موجود تھی۔

واقعے کے بعد شدید جھگڑا ہوا، جس پر پڑوسیوں نے پولیس کو کال کر دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور تمام افراد کو تھانے لے جایا گیا۔

نوجوانوں نے وضاحت دی کہ وہ صرف بیٹھے ہوئے تھے، جس پر پولیس نے دونوں میاں بیوی کو سمجھا بجھا کر گھر بھیج دیا اور معاملہ باہمی طور پر حل کرنے کی ہدایت کی، تاہم گھر پہنچنے کے بعد جھگڑا دوبارہ شدت اختیار کر گیا۔

سچن کے مطابق شویتا نے کہا کہ اگر وہ اسے مار بھی دے تو وہ دوسرے مردوں کے ساتھ ہی رہے گی۔ اسی غصے میں آ کر میں نے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا، قتل کے بعد میں کئی گھنٹے باہر جا کر بیٹھا رہا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ ہم دونوں نے ایک دوسرے کے لیے گھر چھوڑا تھا، اب نہ اس کا کوئی ہے اور نہ میرا۔ اسی لیے میں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔



a href=”https://jang.com.pk/news/1547738″>Source link

AdvertisementSCO Summit 2026 — Government of Pakistan
Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com