Monday, October 26, 2026 · Petrol Rs 377.71 · USD/PKR 277.05 · Gold Rs 424536/tola
Breaking
Asif Khaliq drives blue-eyed Chaiwala Arshad Khan’s London success Munir and Naqvi Join Makkah Pact Talks in Tehran Iran Says the Border Is Open as Pakistan Ships LPG by Sea Six Militants and Two Soldiers Killed in DI Khan Imran Khan’s Sisters Held for Another 30 Days Rights Commission Calls for the KP Emergency to End Makkah Pact Officials Head to Tehran for Security Talks Riyadh Airport Partly Reopens Two Weeks After Attack Indian Duty-Free Access Threatens Pakistan’s Textile Edge Peshawar Begins Polio Drive for 1.11 Million Children KSE-100 Loses 4,045 Points Over the Week Task Force Asks Industry for Export Proposals PTI Weighs Talks Against Protest Over KP Seven of One Family Killed in Murree Road Accident Mir Raza’s Father Asks for a JIT Member to Be Replaced Pakistan Rejects a $490m Loan as Too Expensive Minister Seeks Loan Rescheduling as Rates Bite at 25pc 31,000 Consumers Denied the Petrol Subsidy Portal Glitch Blocks Returning Pakistanis From Filing LPG Cargoes Down to Two as Senate Presses on Winter Fuel
اردو

اسلامی اندولن بنگلادیش، جماعت اسلامی کے انتخابی اتحاد سے علیحدہ ہوگئی، آزاد حیثیت میں حصہ لینے کا فیصلہ

اسلامی اندولن بنگلادیش، جماعت اسلامی کے انتخابی اتحاد سے علیحدہ ہوگئی، آزاد حیثیت میں حصہ لینے کا فیصلہ

اسلامی اندولن بنگلادیش، جماعت اسلامی کے انتخابی اتحاد سے علیحدہ ہوگئی، آزاد حیثیت میں حصہ لینے کا فیصلہ

بنگلادیش اسلامک موومنٹ، اسلامی اندولن بنگلادیش نے جماعت اسلامی کی قیادت میں بننے والے انتخابی اتحاد میں شامل نہ ہونے اور 13ویں پارلیمانی انتخابات آزاد حیثیت میں لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

اسلامی اندولن بنگلادیش کے ترجمان غازی عطا الرحمان نے ڈھاکہ کے پرانا پلٹن میں واقع جماعت کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس  کے دوران بتایا کہ ان کی پارٹی 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں 268 حلقوں سے آزاد حیثیت میں حصہ لے گی۔

غازی عطا الرحمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ اسلامی اندولن کے امیر اور چرمونائی پیر مفتی سید محمد رضوان کریم کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے اتحاد سے علیحدگی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ اسلامی اندولن کو اتحاد کے اندر منصفانہ سلوک سے محروم رکھا گیا اور پارٹی کو بعض ایسی سرگرمیوں پر شدید تحفظات لاحق ہوئے جو ان کے بقول اسلامی تعلیمات اور اقدار سے متصادم ہیں۔

غازی عطا الرحمان نے کہا کہ ہم پورے ملک میں 268 حلقوں سے درست اور منظور شدہ نامزدگیاں حاصل کر چکے ہیں۔ ہم انہی نشستوں پر آزاد حیثیت سے انتخاب لڑیں گے، اسلامی اندولن اپنے طور پر انتخابات میں حصہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کے امیر نے بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان سے معاملات طے کرنے کی بات کی، لیکن اس حوالے سے اسلامی اندولن سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

اس اعلان کے ساتھ ہی اسلامی اندولن بنگلادیش کی جماعتِ اسلامی کی قیادت میں قائم اتحاد سے وابستگی باضابطہ طور پر ختم ہو گئی۔

واضح رہے کہ 2024 کے اواخر میں اسلامی اندولن، جماعتِ اسلامی اور دیگر جماعتوں نے فروری کے عام انتخابات سے قبل جولائی چارٹر کے نفاذ کے مطالبے پر ایک اتحاد تشکیل دیا تھا۔ 

انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد اس اتحاد میں نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی)، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور اے بی پارٹی کی شمولیت کے بعد اتحاد 11 جماعتوں پر مشتمل ہو گیا تھا۔

تاہم بعد ازاں اسلامی اندولن نے جماعتِ اسلامی پر الزام عائد کیا کہ ان جماعتوں، بالخصوص این سی پی کو دیگر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بغیر اتحاد میں شامل کیا گیا، جس کے نتیجے میں اتحاد کے اندر شدید تناؤ پیدا ہوا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات 12 فروری 2026 کو منعقد ہوں گے، جن کے ساتھ آئینی اصلاحات پر ریفرنڈم بھی ہوگا۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 2,568 کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جا چکے ہیں، جبکہ 20 جنوری کو دستبرداری کی آخری تاریخ مقرر ہے۔



a href=”https://jang.com.pk/news/1547477″>Source link

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com