Monday, October 26, 2026 · Petrol Rs 377.71 · USD/PKR 277.05 · Gold Rs 424536/tola
Breaking
Asif Khaliq drives blue-eyed Chaiwala Arshad Khan’s London success Munir and Naqvi Join Makkah Pact Talks in Tehran Iran Says the Border Is Open as Pakistan Ships LPG by Sea Six Militants and Two Soldiers Killed in DI Khan Imran Khan’s Sisters Held for Another 30 Days Rights Commission Calls for the KP Emergency to End Makkah Pact Officials Head to Tehran for Security Talks Riyadh Airport Partly Reopens Two Weeks After Attack Indian Duty-Free Access Threatens Pakistan’s Textile Edge Peshawar Begins Polio Drive for 1.11 Million Children KSE-100 Loses 4,045 Points Over the Week Task Force Asks Industry for Export Proposals PTI Weighs Talks Against Protest Over KP Seven of One Family Killed in Murree Road Accident Mir Raza’s Father Asks for a JIT Member to Be Replaced Pakistan Rejects a $490m Loan as Too Expensive Minister Seeks Loan Rescheduling as Rates Bite at 25pc 31,000 Consumers Denied the Petrol Subsidy Portal Glitch Blocks Returning Pakistanis From Filing LPG Cargoes Down to Two as Senate Presses on Winter Fuel
اردو

طیارے گرنے کا اعتراف، بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

طیارے گرنے کا اعتراف، بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

بھارتی فوج کے سابق افسر اور دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

پراوین سواہنی نے کہا ہے کہ جب سے مودی اقتدار میں آئے ہیں بھارتی فضائیہ تنزلی کا شکار ہے، بھارت کو ایسی سرکار کی ضرورت ہے جو جدید جنگوں کو سمجھتی ہو، ایسے اعترافات کے بعد بھی آپریشن سندور کی کامیابی کا دعویٰ کرنا عجیب ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرنے کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔

عسکری تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا کہ اب جبکہ انیل چوہان نے 6 اور 7  مئی کی رات کو ہونے والے لڑاکا طیاروں کے نقصانات کا اعتراف کر لیا ہے، تو اُنہیں مستعفی ہو جانا چاہیے اور مودی حکومت کو چاہیے کہ کسی ایئر فورس کے افسر کو سی ڈی ایس مقرر کرے، یا پھر بہتر یہی ہو گا کہ اس نظریاتی عہدے کو ہی ختم کر دیا جائے۔

پراوین ساہنی نے کہا کہ انیل چوہان بظاہر جنگی حکمتِ عملی کو سمجھنے سے قاصر ہیں، بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی بھی ممکنہ جنگ میں فضائی برتری جلد از جلد حاصل کرنا ہی جنگ کے نتیجے کا فیصلہ کرے گا، بدقسمتی سے، ایئر فورس بھی راہ سے بھٹک چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مئی 2014ء میں مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد، اُس وقت کے بھارتی ایئر چیف مارشل اروپ راہا وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے ایئر فورس کو کمزور بنایا، اُن کے جانشین بھی ویسے ہی نکلے۔

پراوین ساہنی کے مطابق بھارت کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو بدلتی ہوئی عالمی جغرافیائی سیاست میں فوجی طاقت کی اہمیت کو سمجھے اور اسے آپریشن سندور جیسے ڈرامے میں استعمال نہ کرے۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان کے اعتراف پر اس سے قبل اپوزیشن کانگریس پارٹی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی حکومت قوم کو گمراہ کر رہی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بار بار جنگ بندی معاہدہ کروانے کا دعویٰ کر رہے ہیں، اس پر وضاحت کے بجائے مودی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

 کانگریس کا کہنا تھا کہ مودی بہادر افواج کی کارکردگی کا کریڈٹ لے کر جنگ بندی کی تفصیلات سے بچ رہے ہیں، اس جنگ بندی معاہدے کی شرائط کیا ہیں؟ بھارتی شہریوں کو یہ جاننے کا حق ہے۔

اپوزیشن جماعت  کانگریس نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس فوری بلانے اور دفاعی تیاریوں کے جامع جائزہ کے لیے آزاد ماہرین کی کمیٹی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اسی معاملے پر بھارتی صحافیوں نے بھی مودی سرکار اوربھارتی فوج کو آڑے ہاتھوں لے رکھا ہے۔ 

معروف صحافی پنکج پچوری نے طنزیہ کہا کہ سنگاپوری بزنس نیوز چینل نے بھارتی طیارے گرائے جانے کی بڑی بریکنگ دے کر بھارتی میڈیا کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، ڈھیر سارے نیوز چینلز اور ان پر گھنٹوں چلنے والے نیوز شوز، سب کے سب جنگی طیارے گرنے کی تصدیق کرنے میں ناکام رہے۔

متعدد کتابوں کی مصنفہ اور راجیہ سبھا کی رکن ساگریکا گھوش نے سوال اٹھایا ہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے یہ سچ پہلے بھارتی شہریوں کو کیوں نہیں بتایا؟ پارلیمنٹ اور عوامی نمائندوں سے یہ سب کیوں چھپایا گیا؟



a href=”https://jang.com.pk/news/1476794″>Source link

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com