لیبیا کے آرمی چیف کو بعد از وفات فیلڈ مارشل کا اعزاز دے دیا گیا، آبائی شہر میں تدفین
فوٹو: اے پی لیبیا میں سوگ کے دنوں کے بعد آرمی چیف جنرل محمد علی احمد الحداد اور 4 دیگر اعلیٰ فوجی افسران کو ان کے آبائی شہر مصراتہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا جبکہ جنرل محمد الحداد کو بعد از وفات فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ لیبیا کے فوجی سربراہ جنرل محمد الحداد اور دیگر جاں بحق افسران کو جنوبی طرابلس کے ایک فوجی اڈے پر سرکاری اعزاز کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر صدارتی کونسل کے سربراہ محمد المنفی نے اعلان کیا کہ تمام شہداء کو اگلے عہدے پر ترقی دی






