فرینڈز آف کراچی کی ہیوسٹن میں 11 ویں سالانہ دعوتِ حلیم
—جنگ فوٹوز ہیوسٹن، ٹیکساس جسے اکثر ’منی پاکستان‘ کہا جاتا ہے، ایک بار پھر پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا جب فرینڈز آف کراچی نے اس ہفتے اپنی گیارہویں سالانہ دعوتِ حلیم منعقد کی۔ یہ تقریب انتہائی کامیاب رہی جس میں اہلِ خانہ، کمیونٹی اراکین، سیاسی و سماجی رہنما اور سابق کھیلوں کے ستارے بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور ثقافت و روایات کو منایا۔ یہ ضیافت جو بیرونِ ملک رہنے والے کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کا ایک نمایاں پروگرام بن چکی ہے، ہیوسٹن میں ایک اہم روایت کا روپ دھار چکی ہے، یہ ہر سال





