طیارے گرنے کا اعتراف، بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
بھارتی فوج کے سابق افسر اور دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ پراوین سواہنی نے کہا ہے کہ جب سے مودی اقتدار میں آئے ہیں بھارتی فضائیہ تنزلی کا شکار ہے، بھارت کو ایسی سرکار کی ضرورت ہے جو جدید جنگوں کو سمجھتی ہو، ایسے اعترافات کے بعد بھی آپریشن سندور کی کامیابی کا دعویٰ کرنا عجیب ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرنے کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد بھارت میں ہنگامہ



