ترکیہ کے بغیر پائلٹ جنگی طیارے کی کامیاب فارمیشن پرواز
ترکیہ کے جدید ترین بغیر پائلٹ جنگی طیارے بائیکر اکتارقزل ایلما نے فارمیشن پرواز کامیابی سے انجام دیکر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ بائیکر اکتارقزل ایلما نے عالمی ہوا بازی کی تاریخ میں ایک غیر معمولی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ پہلی مرتبہ دو بغیر پائلٹ جنگی طیاروں نے انسانی مداخلت کے بغیر مکمل طور پر خودکار قریبی فارمیشن پرواز کامیابی سے انجام دی، جسے بین الاقوامی دفاعی ماہرین جدید فضائی جنگ کے مستقبل کی جانب ایک فیصلہ کن پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ یہ تاریخی آزمائش چورلو میں واقع آقنجی فلائٹ ٹریننگ اینڈ ٹیسٹ سینٹر میں انجام












