Monday, October 26, 2026 · Petrol Rs 377.71 · USD/PKR 277.05 · Gold Rs 424536/tola
Breaking
Asif Khaliq drives blue-eyed Chaiwala Arshad Khan’s London success Munir and Naqvi Join Makkah Pact Talks in Tehran Iran Says the Border Is Open as Pakistan Ships LPG by Sea Six Militants and Two Soldiers Killed in DI Khan Imran Khan’s Sisters Held for Another 30 Days Rights Commission Calls for the KP Emergency to End Makkah Pact Officials Head to Tehran for Security Talks Riyadh Airport Partly Reopens Two Weeks After Attack Indian Duty-Free Access Threatens Pakistan’s Textile Edge Peshawar Begins Polio Drive for 1.11 Million Children KSE-100 Loses 4,045 Points Over the Week Task Force Asks Industry for Export Proposals PTI Weighs Talks Against Protest Over KP Seven of One Family Killed in Murree Road Accident Mir Raza’s Father Asks for a JIT Member to Be Replaced Pakistan Rejects a $490m Loan as Too Expensive Minister Seeks Loan Rescheduling as Rates Bite at 25pc 31,000 Consumers Denied the Petrol Subsidy Portal Glitch Blocks Returning Pakistanis From Filing LPG Cargoes Down to Two as Senate Presses on Winter Fuel
اردو

خالصتانی رہنما پرم جیت سنگھ پما کو بھارتی ریاستی ایجنٹوں سے خطرہ ہے، برطانوی خفیہ ایجنسی

خالصتانی رہنما پرم جیت سنگھ پما کو بھارتی ریاستی ایجنٹوں سے خطرہ ہے، برطانوی خفیہ ایجنسی
خالصتانی رہنما پرم جیت سنگھ پما(فائل فوٹو)۔
خالصتانی رہنما پرم جیت سنگھ پما(فائل فوٹو)۔

برطانوی انٹیلیجنس ایجنسی نے کہا ہے کہ خالصتانی رہنما پرم جیت سنگھ پما کو بھارتی ریاستی ایجنٹوں سے خطرہ ہے۔ پرم جیت سنگھ پما خالصتان ریفرنڈم کمپین کے یوکے و یورپ کے کوآرڈینیٹر ہیں۔ 

پرم جیت سنگھ پما مقتول ہردیپ سنگھ نجر اور گرپتونت سنگھ پنوں کے قریبی ساتھی ہیں۔ پرم جیت سنگھ پما کو یوکے انٹیلیجنس نے  حفاظتی اقدامات کا مشورہ دیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق خطرے کی وارننگ برطانیہ کی پریمیم انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی 5 نے دی ہے۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق پما کو خطرہ اس قدر سنگین ہے کہ وہ ساؤتھ آل میں اپنے گھر میں نہیں رہتے۔ خطرات کے سبب پما کو رہائشی مقام بھی کسی سے شئیر کرنے کی اجازت نہیں۔ 

بھارتی ہائی کمیشن نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ 

پرم جیت سنگھ پما بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہروں میں شریک ہوتے ہیں۔ گزشتہ دنوں پرم جیت سنگھ پما کی مودی کے حامیوں سے تکرار بھی ہوئی تھی۔

پرم جیت سنگھ کے مطابق باقاعدگی سے برطانوی پولیس کو دھمکیوں سے متعلق آگاہ کرتا رہا ہوں۔ کینیڈا میں 2023 میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام جسٹن ٹروڈو نے بھارتی ایجنسیوں پر لگایا تھا۔ ایک بھارتی ایجنٹ پر امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کا الزام ہے۔ 

برطانوی ہوم آفس کے مطابق برطانوی سکھ معاشرے کی مضبوطی میں بہت بڑا حصہ ڈالتے ہیں، سکھوں کی حفاظت دوسرے شہریوں کی طرح ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہوم آفس کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت، مسٹر پما کا تعلق 1985 میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والی ائیر انڈیا کی پرواز 182 سے بھی جوڑتی ہے۔ مسٹر پما نے بھارتی الزمات کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے وہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور کسی بھی تحقیقات کا خیرمقدم کریں گے۔ 

مسٹر پما کے بڑے بھائی کو 1991 میں خالصتانی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر قتل کیا گیا تھا۔ متعدد بار بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے مسٹر پما نے 2000 میں برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کی۔ 

مسٹر پما کو 2015 میں پرتگال میں تعطیلات کے دوران گرفتار کیا گیا لیکن جج نے مقدمہ چلانے کی بھارتی کوشش کو مسترد کر دیا تھا۔ 

سینئیر بھارتی سفارتکار سمنت کمار گوئل نے 2015 میں پما سے ملاقات کرکے مالی فوائد کے بدلے تحریک سے دستبردار ہونے کا کہا تھا۔ پما نے بھارتی سفارتکار کی ملاقات اور پیشکش کے حوالے سے یوکے انٹیلیجنس کو اطلاع دی تھی۔

متعدد بار بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے مسٹر پما نے 2000 میں برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کی۔



a href=”https://jang.com.pk/news/1546486″>Source link

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com