Monday, October 26, 2026 · Petrol Rs 377.71 · USD/PKR 277.05 · Gold Rs 424536/tola
Breaking
Asif Khaliq drives blue-eyed Chaiwala Arshad Khan’s London success Munir and Naqvi Join Makkah Pact Talks in Tehran Iran Says the Border Is Open as Pakistan Ships LPG by Sea Six Militants and Two Soldiers Killed in DI Khan Imran Khan’s Sisters Held for Another 30 Days Rights Commission Calls for the KP Emergency to End Makkah Pact Officials Head to Tehran for Security Talks Riyadh Airport Partly Reopens Two Weeks After Attack Indian Duty-Free Access Threatens Pakistan’s Textile Edge Peshawar Begins Polio Drive for 1.11 Million Children KSE-100 Loses 4,045 Points Over the Week Task Force Asks Industry for Export Proposals PTI Weighs Talks Against Protest Over KP Seven of One Family Killed in Murree Road Accident Mir Raza’s Father Asks for a JIT Member to Be Replaced Pakistan Rejects a $490m Loan as Too Expensive Minister Seeks Loan Rescheduling as Rates Bite at 25pc 31,000 Consumers Denied the Petrol Subsidy Portal Glitch Blocks Returning Pakistanis From Filing LPG Cargoes Down to Two as Senate Presses on Winter Fuel

Articles for tag: attorney, automobile, beauty tips, breaking news, business, computer, conference call, cosmetics, credit, Cricket, daily jang, degree, donate, Drama, Electricity, entertainment, fashion, Flights, foods, Foreign Exchange, Gas, geo drama, geo entertainment, Health, hosting, insurance, jang news, jang newspaper, latest news, lawyer, loans, mobile, mortgage, pakistan news, Pharmaceuticals, smartphone, software, sports, tablet, Technology, today’s news, trading, urdu news, urdu newspaper, video, world, بعد, بیوی, پسند, تھانے, جا, دی, دے, روتے, شادی, شخص, قتل, کر, کرنیوالے, کرنے, کو, کی, گرفتاری, نے, ہوئے

January 17, 2026

News Desk

پسند کی شادی کرنیوالے شخص نے بیوی کو قتل کرنے بعد تھانے جا کر روتے ہوئے گرفتاری دے دی

فوٹو: بھارتی میڈیا  بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں پسند کی شادی کرنے والے شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد تھانے جا کر روتے ہوئے گرفتاری دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ نوجوان سچن کانپور کے مہاراج پور تھانے میں ہفتے کی صبح پہنچا اور پولیس افسر کو مخاطب کرنے کے بعد روتے ہوئے کہا کہ سر میں نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا ہے، اس کی لاش گھر میں کمبل میں لپٹی پڑی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ بیوی کے قتل کے بعد وہ تقریباً

January 14, 2026

News Desk

امریکا نے مصر، لبنان اور اردن کی مسلم برادر تنظیموں کو ’دہشت گرد‘ قرار دے دیا

—فائل فوٹو  امریکا نے مصر، لبنان، اردن میں سرگرم مسلم برادر تنظیموں کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ایگزیکٹو آرڈر کے بعد کیا گیا ہے۔ ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ خزانہ نے مصر اور اردن کی مسلم برادر تنظیموں کو ’اسپیشلی ڈیزگنیٹڈ گلوبل ٹیررسٹ‘ جبکہ امریکی محکمۂ خارجہ نے لبنان کی تنظیم ’الجماعۃ الاسلامیہ‘ کو ’غیر ملکی دہشت گرد تنظیم‘ (FTO) کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ان تنظیموں پر فلسطینی تنظیم حماس کی حمایت اور ’اسرائیلی مفادات کے خلاف سرگرمیوں‘ کا الزام ہے۔  امریکی

January 13, 2026

News Desk

خالصتانی رہنما پرم جیت سنگھ پما کو بھارتی ریاستی ایجنٹوں سے خطرہ ہے، برطانوی خفیہ ایجنسی

خالصتانی رہنما پرم جیت سنگھ پما(فائل فوٹو)۔ برطانوی انٹیلیجنس ایجنسی نے کہا ہے کہ خالصتانی رہنما پرم جیت سنگھ پما کو بھارتی ریاستی ایجنٹوں سے خطرہ ہے۔ پرم جیت سنگھ پما خالصتان ریفرنڈم کمپین کے یوکے و یورپ کے کوآرڈینیٹر ہیں۔  پرم جیت سنگھ پما مقتول ہردیپ سنگھ نجر اور گرپتونت سنگھ پنوں کے قریبی ساتھی ہیں۔ پرم جیت سنگھ پما کو یوکے انٹیلیجنس نے  حفاظتی اقدامات کا مشورہ دیا ہے۔  ذرائع کے مطابق خطرے کی وارننگ برطانیہ کی پریمیم انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی 5 نے دی ہے۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق پما کو خطرہ اس قدر سنگین

January 12, 2026

News Desk

برطانوی حکومت کی 20 برس سے قید ابو زبیدہ کو زرتلافی کی بھاری رقم کی ادائیگی

ابو زبیدہ(تصویر سوشل میڈیا)۔ برطانوی حکومت نے گوانتانامو بے جیل میں 20 برس سے قید ابو زبیدہ کو زرتلافی کے طور پر بھاری رقم کی ادائیگی کی ہے، ابو زبیدہ پر القاعدہ کا سینئر رہنما ہونے اور اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔  لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق ابو زبیدہ کو بغیر کسی جرم ثابت ہوئے 20 سال سے گوانتانامو بے جیل میں رکھا گیا ہے۔   برطانوی میڈیا کے مطابق ابو زبیدہ نے اپنے وکیل کے ذریعے برطانوی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ فلسطینی نژاد ابو زبیدہ کو امریکی تحقیقاتی

January 8, 2026

News Desk

امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کو وینزویلا میں مزید فوجی کارروائی سے روکنے کی جانب اہم قدم

فوٹو: اے ایف پی  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وینزویلا میں مزید فوجی اقدامات کیلئے کانگریس سے منظوری درکار ہوگی، امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو وینزویلا میں مزید فوجی کارروائی سے روکنے کیلئے پیش کی گئی قرارداد بحث کیلئے منظور کرلی۔ یہ اقدام وینزویلا کے طاقتور رہنما نکولس مادورو کی گرفتاری کے محض پانچ روز بعد سامنے آیا ہے۔ سینیٹ میں 52 کے مقابلے میں 47 ووٹوں سے وار پاورز ریزولوشن پر بحث کی منظوری دی گئی، جس کا مقصد صدر کو کانگریس کی اجازت کے بغیر فوجی کارروائی جاری رکھنے سے روکنا ہے۔ یہ قرارداد اب بھی سینیٹ اور ایوانِ

January 8, 2026

News Desk

منی سوٹا میں امیگریشن حکام کا چھاپہ، خاتون کو گولی مار دی

امریکا کے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام نے ریاست منی سوٹا میں چھاپے کے دوران خاتون کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا ہے، ہلاک خاتون کی شناخت سینتیس برس کی رینی نکول گُڈ کے نام سے کی گئی ہے۔ واقعہ رہائشی علاقے میں پیش آیا جہاں غیرقانونی امیگرینٹس کیخلاف آپریشن کی مخالفت میں بڑے پیمانےپر احتجاج کیا جارہا تھا۔ واقعے کی منظر عام پر آئی ویڈیو کے مطاق حکام نے ایک گاڑی کو روکا، اہلکار اسکی جانب بڑھتے ہیں، اس دوران گاڑی تھوڑا پیچھے ہوتی ہے اور پھر تیزی سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہے، اچانک سامنے

January 7, 2026

News Desk

چیٹ بوٹ کو ’ڈرگ بڈی‘ بنانے والا نوجوان منشیات کی زیادتی سے ہلاک

فائل فوٹوز امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 18 سالہ نوجوان مبینہ طور پر منشیات کے استعمال سے متعلق رہنمائی کےلیے اے آئی چیٹ بوٹ استعمال کرنے کے بعد اوورڈوز کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ نوجوان سیم نیلسن کالج میں داخلے کی تیاری کر رہا تھا، اس کی والدہ لیلا ٹرنر اسکاٹ کے مطابق سیم نے چیٹ جی پی ٹی سے یہ سوال کیا تھا کہ نشہ آور اثر حاصل کرنے کے لیے اسے کراتوم (پودوں سے تیار کردہ درد کم کرنے والی دوا) کتنی مقدار میں استعمال کرنی چاہیے، جو امریکا میں عام طور پر اسموک شاپس اور گیس

January 5, 2026

News Desk

صدر وینزویلا کو اسی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مقدمہ چلایا گیا تھا

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو آج پیر کے روز نیویارک کے مین ہیٹن میں جس وفاقی عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے، یہ وہی وفاقی عدالتی دائرہ کار ہے جس کے تحت ماضی میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مقدمہ چلایا گیا تھا اور انہیں 2010 میں سزا سنائی گئی تھی۔  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس United States District Court for the Southern District of New York کے تحت سنا گیا تھا، جو آج بھی امریکا کے سب سے طاقتور اور بااثر وفاقی عدالتی نظام میں شمار ہوتا ہے۔ اس عدالت کا تاریخی پس منظر بھی غیر

January 4, 2026

News Desk

نکولس مادورو کو جس جیل میں رکھا گیا، وہ کن حوالوں سے بدنام ہے؟

فوٹوز : امریکی میڈیا  وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتاری کے بعد ان کی شاہانہ صدارتی زندگی سے نکال کر نیویارک کے بدنام زمانہ جیل میٹروپولیٹن ڈیٹینشن سینٹر (ایم ڈی سی) منتقل کر دیا گیا ہے، جسے امریکا کی سخت ترین اور بدترین حالات والی وفاقی جیلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ امریکی ٹی وی سی این این نے جیل سے متعلق اپنی رپورٹ میں  بتایا کہ یہ جیل قیدیوں کے لیے انتہائی ناگفتہ بہ حالات، شدید عملے کی کمی، قیدیوں کے درمیان تشدد اور بار بار بجلی بند ہونے کے واقعات کے باعث شہرت رکھتی ہے۔ خود امریکی قانونی

January 1, 2026

News Desk

نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے کو کیوں برقرار نہیں رکھنا چاہتے؟ چار بڑی وجوہات سامنے آ گئیں

—فائل فوٹو  اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے حال ہی میں امریکا کا کامیاب دورہ کیا ہے جس کے بعد ان کی سیاسی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے دورے کے دوران اِن کی کھل کر تعریف کی اور غزہ جنگ بندی منصوبے پر اسرائیل کی کارکردگی کو ’سو فیصد‘ قرار دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق نیتن یاہو غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں جانے سے دانستہ طور پر تاخیر کر رہے ہیں۔  معاہدے کے مطابق قیدیوں کے تبادلے، امداد کی فراہمی

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com