Monday, October 26, 2026 · Petrol Rs 377.71 · USD/PKR 277.05 · Gold Rs 424536/tola
Breaking
Asif Khaliq drives blue-eyed Chaiwala Arshad Khan’s London success Munir and Naqvi Join Makkah Pact Talks in Tehran Iran Says the Border Is Open as Pakistan Ships LPG by Sea Six Militants and Two Soldiers Killed in DI Khan Imran Khan’s Sisters Held for Another 30 Days Rights Commission Calls for the KP Emergency to End Makkah Pact Officials Head to Tehran for Security Talks Riyadh Airport Partly Reopens Two Weeks After Attack Indian Duty-Free Access Threatens Pakistan’s Textile Edge Peshawar Begins Polio Drive for 1.11 Million Children KSE-100 Loses 4,045 Points Over the Week Task Force Asks Industry for Export Proposals PTI Weighs Talks Against Protest Over KP Seven of One Family Killed in Murree Road Accident Mir Raza’s Father Asks for a JIT Member to Be Replaced Pakistan Rejects a $490m Loan as Too Expensive Minister Seeks Loan Rescheduling as Rates Bite at 25pc 31,000 Consumers Denied the Petrol Subsidy Portal Glitch Blocks Returning Pakistanis From Filing LPG Cargoes Down to Two as Senate Presses on Winter Fuel
اردو

یوم سیاہ پر بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے بھرپور انداز میں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
مظاہرین نے بھرپور انداز میں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں آج 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی قبضے کے دن کو یوم سیاہ مناتے ہوئے بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس مظاہرے کا اہتمام کشمیر کونسل ای یو نے کیا تھا جس میں کشمیریوں، پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دیگر ہمدردوں اور انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت کی۔

واضح رہے کہ بھارتی افواج نے 27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر ناجائز قبضہ کرلیا تھا جسے آج مقبوضہ کشمیر کہا جاتا ہے۔ کشمیری ہر سال اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔

مظاہرین نے بھرپور انداز میں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

مظاہرے کے مقررین نے بھارتی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم بند کریں اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیں تاکہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا آزاد ماحول میں فیصلہ کرسکیں۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے تا کہ وہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں لوگوں پر مظالم بند کرے، نیز کشمیر پر اپنا غیرقانونی قبضہ ختم کرکے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہو۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروانے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

دیگر مقررین نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اقوام عالم بھارت کے کشمیریوں کے خلاف اس جارحانہ و ظالمانہ رویے پر خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اقوام متحدہ کو چاہیے کہ کم از کم کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرواکر جموں و کشمیر میں آزادانہ رائے شماری کروائے تاکہ کشمیر کے لوگ اپنے مرضی کے مطابق اپنے خطے کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم بھارتی حکومت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیری بھارت کا غیرقانونی قبضہ ہرگز تسلیم نہیں کرتے۔ کشمیری قوم اپنے مستقبل کا آزاد ماحول میں فیصلہ کرنا چاہتی ہے۔

اس موقع پر جن مقررین نے خطاب کیا ان میں، سردار محمود، مسلم لیگ ن کے صدر حاجی پرویز، سردار صدیق خان، علامہ سید حسنات احمد بخاری، زاہد بھدر، شکیل گوہر، شیخ کاشف، افتخار احمد پھا بلو، سید اظہر شاہ و دیگر شامل تھے۔

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com