بھارتی یوم جمہوریہ پر برسلز میں یوم سیاہ منانے والوں کا بھارتی سفارت خانے پر مظاہرہ
کشمیر کونسل یورپ (کے سی ای یو) کے زیراہتمام بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور مناتے ہوئے برسلز میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کی جبکہ کشمیر کونسل یورپ کو دیگر تنظیموں کا تعاون بھی حاصل تھا۔ شدید بارش اور سردی کے باوجود بڑی تعداد میں کشمیری اور ان کے ہمدرد شریک ہوئے۔ مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ


