Monday, October 26, 2026 · Petrol Rs 377.71 · USD/PKR 277.05 · Gold Rs 424536/tola
Breaking
Asif Khaliq drives blue-eyed Chaiwala Arshad Khan’s London success Munir and Naqvi Join Makkah Pact Talks in Tehran Iran Says the Border Is Open as Pakistan Ships LPG by Sea Six Militants and Two Soldiers Killed in DI Khan Imran Khan’s Sisters Held for Another 30 Days Rights Commission Calls for the KP Emergency to End Makkah Pact Officials Head to Tehran for Security Talks Riyadh Airport Partly Reopens Two Weeks After Attack Indian Duty-Free Access Threatens Pakistan’s Textile Edge Peshawar Begins Polio Drive for 1.11 Million Children KSE-100 Loses 4,045 Points Over the Week Task Force Asks Industry for Export Proposals PTI Weighs Talks Against Protest Over KP Seven of One Family Killed in Murree Road Accident Mir Raza’s Father Asks for a JIT Member to Be Replaced Pakistan Rejects a $490m Loan as Too Expensive Minister Seeks Loan Rescheduling as Rates Bite at 25pc 31,000 Consumers Denied the Petrol Subsidy Portal Glitch Blocks Returning Pakistanis From Filing LPG Cargoes Down to Two as Senate Presses on Winter Fuel
اردو

مشہور کمانڈر ’ابو لُولُو‘ کی گرفتاری کے باوجود آر ایس ایف کا الفاشر میں قتل عام جاری

مشہور کمانڈر ’ابو لُولُو‘ کی گرفتاری کے باوجود آر ایس ایف کا الفاشر میں قتل عام جاری
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

سوڈان کے شہر الفاشر پر قابض نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے خطرناک کمانڈر ابو لُولُو کو شدید عالمی ردعمل کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔

سوڈان میں جنگ کے دوران بے رحمی اور سفاکیت کی علامت بننے والا جنگجو ’ابو لُولُو‘ کی گرفتاری نے آر ایس ایف کے خلاف مزید سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ابو لُولُو کی گرفتاری اور پس منظر

آر ایس ایف نے گزشتہ جمعرات کو ایک تصویر جاری کی تھی جس میں بریگیڈیئر جنرل الفاتح عبداللّٰہ ادریس عرف ابو لُولُو کو ہتھکڑیوں میں دکھایا گیا تھا۔

ابو لُولُو بربریت اور دہشت کا وہی چہرہ ہے جسے سوشل میڈیا پر درجنوں ویڈیوز میں کبھی مسکراتا اور کبھی بے گناہ شہریوں کو گولی مارتے دیکھا گیا۔

ابو لُولُو کی گرفتاری اس وقت سامنے آئی جب آر ایس ایف نے 26 اکتوبر کو طویل محاصرے کے بعد شمالی دارفور کے شہر الفاشر پر قبضہ کیا اور 1,500 سے زائد شہریوں کو قتل کر دیا۔

خوف، نسل پرستی اور طاقت کی سوشل میڈیا پر بھیانک نمائش

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ابو لُولُو پر پورے سوڈان میں متعدد قتلِ عام میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ 

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں صرف تشدد نہیں بلکہ سوچے سمجھے مظاہرے تھے جن کا مقصد قومیتی نفرت کو ہوا دینا اور طاقت کا وحشیانہ اظہار تھا۔

ابو لُولُو ’سائیکوپیتھک‘ ذہنیت کا مالک قرار

جرم کے ماہر نفسیات ڈاکٹر ڈیوڈ ہومز کے مطابق ابو لُولُو ایک ’نرگسیت پسند سائیکو پیتھ‘ ہے، وہ جان بوجھ کر غیر مسلح افراد کو نشانہ بناتا ہے اور ایک ہی گولی کے بجائے بار بار فائرنگ کر کے اِنہیں مارنا پسند کرتا ہے۔

ماہر نفسیات کے مطابق ابو لُولُو خود کو ایک طرح کا مشہور شخص سمجھتا ہے، کیمرے کے سامنے پوز دیتا ہے جیسے شہرت کا طالب ہو۔

ایک ٹک ٹاک لائیو ویڈیو میں ابو لُولُو نے فخر سے دعویٰ کیا کہ وہ 2,000 لوگوں کو قتل کرچکا ہے اور اس کے بعد کیے گئے قتل کی تعداد بھول چکا ہے۔

آر ایس ایف کی تردید اور لاتعلقی کا اظہار

غیر ملکی میڈیا ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق شدید عالمی ردعمل کے بعد آر ایس ایف نے ابو لُولُو سے لاتعلقی اختیار کرنے کی کوشش بھی کی ہے، آر ایس ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابو لُولُو آر ایس ایف کا حصہ نہیں بلکہ ایک اتحادی گروہ کی قیادت کرتا ہے۔

ابو لُولُو سے متعلق آر ایس ایف کے ترجمان الفاتح القراشی نے بھی یہی مؤقف اپنایا ہے جبکہ تنظیم کے سربراہ محمد حمدان دقلو المعروف حمیدتی نے اعتراف کیا کہ ان کی فورسز نے جرائم کیے ہیں اور تحقیقات کروانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔



a href=”https://jang.com.pk/news/1525861″>Source link

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com