سوڈان کے شہر الفاشر میں قتلِ عام چھپانے کیلئے اجتماعی قبریں کھودی جارہی ہیں: امریکی ماہرین کا دعویٰ
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا امریکی ماہرین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوڈان کے صوبے دارفور کے دارالخلافہ شہر الفاشر میں نیم فوجی تنظیم ’ریپڈ سپورٹ فورسز‘ (آر ایس ایف) مبینہ طور پر اجتماعی قبریں کھود کر قتل کیے گئے افراد کی لاشیں دفن کر رہی ہے۔ امریکی ییل یونیورسٹی کے ہیومینیٹیرین ریسرچ لیب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، نیتھینیئل ریمنڈ نے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز الفاشر میں کیے گئے حالیہ قتلِ عام کے شواہد مٹانے کے لیے بڑے پیمانے پر قتل کیے گئے افراد کو دفن کر رہی




