مشہور کمانڈر ’ابو لُولُو‘ کی گرفتاری کے باوجود آر ایس ایف کا الفاشر میں قتل عام جاری
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا سوڈان کے شہر الفاشر پر قابض نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے خطرناک کمانڈر ابو لُولُو کو شدید عالمی ردعمل کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ سوڈان میں جنگ کے دوران بے رحمی اور سفاکیت کی علامت بننے والا جنگجو ’ابو لُولُو‘ کی گرفتاری نے آر ایس ایف کے خلاف مزید سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ابو لُولُو کی گرفتاری اور پس منظر آر ایس ایف نے گزشتہ جمعرات کو ایک تصویر جاری کی تھی جس میں بریگیڈیئر جنرل الفاتح عبداللّٰہ ادریس عرف ابو لُولُو کو ہتھکڑیوں میں دکھایا




