Monday, October 26, 2026 · Petrol Rs 377.71 · USD/PKR 277.05 · Gold Rs 424536/tola
Breaking
Asif Khaliq drives blue-eyed Chaiwala Arshad Khan’s London success Munir and Naqvi Join Makkah Pact Talks in Tehran Iran Says the Border Is Open as Pakistan Ships LPG by Sea Six Militants and Two Soldiers Killed in DI Khan Imran Khan’s Sisters Held for Another 30 Days Rights Commission Calls for the KP Emergency to End Makkah Pact Officials Head to Tehran for Security Talks Riyadh Airport Partly Reopens Two Weeks After Attack Indian Duty-Free Access Threatens Pakistan’s Textile Edge Peshawar Begins Polio Drive for 1.11 Million Children KSE-100 Loses 4,045 Points Over the Week Task Force Asks Industry for Export Proposals PTI Weighs Talks Against Protest Over KP Seven of One Family Killed in Murree Road Accident Mir Raza’s Father Asks for a JIT Member to Be Replaced Pakistan Rejects a $490m Loan as Too Expensive Minister Seeks Loan Rescheduling as Rates Bite at 25pc 31,000 Consumers Denied the Petrol Subsidy Portal Glitch Blocks Returning Pakistanis From Filing LPG Cargoes Down to Two as Senate Presses on Winter Fuel
اردو

پاکستان کی جیت کی خوشی میں ’یومِِ تشکر‘ کی پروقار تقریب

پاکستان کی جیت کی خوشی میں ’یومِِ تشکر‘ کی پروقار تقریب
—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس (PSNT) نے ڈیلس میں ’یومِ تشکر‘ کی ایک باوقار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں بڑی تعداد میں کمیونٹی اراکین نے شرکت کی، تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان کے قونصل جنرل جناب آفتاب چوہدری تھے۔

تقریب کا مقصد وطنِ عزیز کی سالمیت، خود مختاری اور حالیہ کامیابیوں پر شکر ادا کرنا اور کمیونٹی میں جذبۂ حب الوطنی کو مزید تقویت دینا تھا۔

قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے اپنے خطاب میں کشمیر میں بھارتی مظالم، انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی اور 9 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی جیسے سنگین معاملات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ہم امن پر یقین رکھتے ہیں، لیکن ہماری پاک افواج ہر بیرونی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کی محافظ ایک مضبوط دیوار بن کر کھڑی ہے، پاکستان سے ہیں اور اگر ہماری نسلیں 200 سال بھی یہاں گزار دیں، تب بھی ان کی پہچان پاکستان ہی سے جُڑی رہے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سوسائٹی کے صدر و اٹارنی نعیم سکھیا نے کہا کہ پاکستان سوسائٹی ڈیلس میں مقیم قدیمی پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم ہے، جو مقامی پاکستانیوں کی فلاح و بہبود میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سوسائٹی چاہتی ہے کہ پاکستانی نژاد نوجوان امریکی اس مشن میں شامل ہوں اور نئی سوچ، تخلیقی آئیڈیاز اور جدید رجحانات کے ساتھ کمیونٹی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز ڈاکٹر ریاض حیدر نے کہا کہ پاکستان کی فتح نے دنیا بھر میں ملک کا وقار بلند کیا۔

بورڈ کے سینئر رکن و سابق صدر عابد ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے جنگ چھیڑنے کی ناپاک کوشش کی، لیکن صرف ایک گھنٹے میں پسپا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے ناصرف قوم کا سر فخر سے بلند ہوا بلکہ بیرونِ ملک پاکستانیوں نے بھی فخر محسوس کیا اور وہ پاک افواج کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

ڈیلس: پاکستان کی جیت کی خوشی میں ’یومِِ تشکر‘ کی پروقار تقریب

اس موقع پر پاکستان قونصلیٹ کے تجارت اور سرمایہ کاری کے اتاشی سلمان رضا نے اعلان کیا کہ پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے ڈیلس میں بہت جلد ایک خصوصی نمائش (ایگزیبیشن) کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ مقامی کاروباری افراد اور کمپنیوں کو ترقی کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی پاکستانی کو پاکستان میں کاروباری مواقع یا معلومات درکار ہوں تو قونصلیٹ ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

تقریب میں نئی ایگزیکٹیو کمیٹی کا تعارف بھی کرایا گیا، جس میں صدر نعیم سکھیا، سینئر نائب صدر عابد بیگ، نائب صدر اشرف موٹن، سیکریٹری جنرل امین جیوانی، جوائنٹ سیکریٹری نازیہ خان، خزانچی مشتاق علی، جوائنٹ خزانچی جیا احمد، انفارمیشن سیکریٹری شازیہ خان شامل ہیں۔

جبکہ بورڈ آف ٹرسٹیز میں چیئرمین ڈاکٹر ریاض حیدر، اراکین میں برکت علی بسیریا، امیر علی روپانی، عابد ملک، سلمان تابانی (سابق صدر) بھی موجود تھے، پروگرام کی نظامت کرن حیات نے کی۔

پروگرام کے آخر میں ملی نغمے پیش کیے گئے، جن پر حاضرین جھوم اٹھے اور فضا ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔

اس شاندار تقریب نے ثابت کر دیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ناصرف اپنے وطن سے گہرا تعلق رکھتے ہیں، بلکہ وہ ہر میدان میں اس کے سچے سفیر ہیں۔

یہ یومِ تشکر صرف ایک تقریب نہیں، بلکہ حب الوطنی، اتحاد اور یک جہتی کا زندہ ثبوت تھا، جس کی بازگشت سرحدوں سے نکل کر دنیا بھر میں سنائی دی۔



a href=”https://jang.com.pk/news/1476575″>Source link

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com