پاکستان کی جیت کی خوشی میں ’یومِِ تشکر‘ کی پروقار تقریب
—جنگ فوٹو پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس (PSNT) نے ڈیلس میں ’یومِ تشکر‘ کی ایک باوقار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں بڑی تعداد میں کمیونٹی اراکین نے شرکت کی، تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان کے قونصل جنرل جناب آفتاب چوہدری تھے۔ تقریب کا مقصد وطنِ عزیز کی سالمیت، خود مختاری اور حالیہ کامیابیوں پر شکر ادا کرنا اور کمیونٹی میں جذبۂ حب الوطنی کو مزید تقویت دینا تھا۔ قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے اپنے خطاب میں کشمیر میں بھارتی مظالم، انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی اور 9 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی جیسے



