اسرائیل و حماس کے جنگ بندی معاہدے پر پہنچنے کی خبر پر بے حد خوشی ہے: ترک صدر اردوان
ترک صدر رجب طیب اردوان—جنگ فوٹو ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مصر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچنے کی خبر پر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ صدارتی محل میں موجود ملّت کانگریس اور ثقافتی مرکز میں منعقدہ 2025ء-2026ء اعلیٰ تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس معاہدے کی تمام متفقہ شقوں پر عمل درآمد کے حوالے سے نہایت باریک بینی و سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں، میدانِ عمل میں معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی ٹاسک فورس میں ان شاء




