Monday, October 26, 2026 · Petrol Rs 377.71 · USD/PKR 277.05 · Gold Rs 424536/tola
Breaking
Asif Khaliq drives blue-eyed Chaiwala Arshad Khan’s London success Munir and Naqvi Join Makkah Pact Talks in Tehran Iran Says the Border Is Open as Pakistan Ships LPG by Sea Six Militants and Two Soldiers Killed in DI Khan Imran Khan’s Sisters Held for Another 30 Days Rights Commission Calls for the KP Emergency to End Makkah Pact Officials Head to Tehran for Security Talks Riyadh Airport Partly Reopens Two Weeks After Attack Indian Duty-Free Access Threatens Pakistan’s Textile Edge Peshawar Begins Polio Drive for 1.11 Million Children KSE-100 Loses 4,045 Points Over the Week Task Force Asks Industry for Export Proposals PTI Weighs Talks Against Protest Over KP Seven of One Family Killed in Murree Road Accident Mir Raza’s Father Asks for a JIT Member to Be Replaced Pakistan Rejects a $490m Loan as Too Expensive Minister Seeks Loan Rescheduling as Rates Bite at 25pc 31,000 Consumers Denied the Petrol Subsidy Portal Glitch Blocks Returning Pakistanis From Filing LPG Cargoes Down to Two as Senate Presses on Winter Fuel
اردو

اسرائیل کی ایران کو جوابی حملے سے باز رہنے کی دھمکی

اسرائیلی فوجی ترجمان ڈینیئل ہگاری --- فائل فوٹو
اسرائیلی فوجی ترجمان ڈینیئل ہگاری — فائل فوٹو

اسرائیل نے ایران پر فضائی حملوں کے بعد ایران کو جوابی کارروائی سے باز رہنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے جوابی کارروائی کی تو بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی.

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے جوابی حملے کیے تو کشیدگی کا ایک نیا باب شروع ہو گا، جس کا جواب اسرائیل بھرپور انداز میں دے گا۔

اسرائیلی فوجی ترجمان ڈینیئل ہگاری کا کہنا ہے کہ اگر ایرانی حکومت نے کشیدگی کا ایک نیا دور شروع کرنے کی غلطی کی تو ہم اس کا جواب دینے کے پابند ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا پیغام واضح ہے کہ وہ تمام لوگ جو اسرائیل کی ریاست کو دھمکیاں دیتے ہیں اور خطے کو وسیع تر کشیدگی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، وہ بھاری قیمت ادا کریں گے۔

ادھر ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اسرائیل کو مناسب ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دریں اثناء اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایران پر حملہ امریکا کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا ہے، امریکا پہلے ہی اس حملے سے آگاہ تھا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ایران پر اسرائیل کے حملے کو تل ابیب کی جانب سے اپنے دفاع کی مشق قرار دیا ہے۔

امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کے مطابق فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی یہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے اپنے دفاع کی مشق ہے اور یہ یکم اکتوبر کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں کا ردِعمل ہے۔

اسرائیلی فوج نے آج (ہفتے کی صبح) یکے بعد دیگرے ایران میں فوجی اہداف پر کئی فضائی حملے کیے ہیں، جبکہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ شام میں بھی متعدد ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کی فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کئی گھنٹے جاری رہے۔

ادھر ایران کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کے قریب 3 مختلف مقامات پر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔

اسرائیلی اور امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران پر حملہ 3 مرحلوں میں کیا گیا، دوسرے اور تیسرے حملوں میں ایران کی میزائل اور ڈرون حملے کرنے کی صلاحیت کو نشانہ بنایا گیا۔



a href=”https://jang.com.pk/news/1404732″>Source link

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com