امریکا ایران مذاکرات اگلے ہفتے ہوں گے، جوہری معاہدہ ہوسکتا ہے: ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے بڑا اعلان کردیا، کہا امریکا ایران مذاکرات اگلے ہفتے ہوں گے، جوہری معاہدہ ہوسکتا ہے۔ ایران بڑی بہادری سے لڑا، جنگ کے بعد اسے اپنی معیشت سنبھالنی ہوگی، پیسے چاہیے ہوں گے۔ دی ہیگ میں نیٹو اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل تھک چکے، دونوں کے درمیان دوبارہ جنگ کا امکان نہیں، ایران کی جوہری تنصیبات اب فعال نہیں رہیں۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ نیٹو اجلاس میں بہت زیادہ اچھی چیزیں ہوئی ہیں، یورپ کی طرف سے دفاعی اخراجات کے معاملے پر توجہ مرکوز رہی۔ ان










