Monday, October 26, 2026 · Petrol Rs 377.71 · USD/PKR 277.05 · Gold Rs 424536/tola
Breaking
Asif Khaliq drives blue-eyed Chaiwala Arshad Khan’s London success Munir and Naqvi Join Makkah Pact Talks in Tehran Iran Says the Border Is Open as Pakistan Ships LPG by Sea Six Militants and Two Soldiers Killed in DI Khan Imran Khan’s Sisters Held for Another 30 Days Rights Commission Calls for the KP Emergency to End Makkah Pact Officials Head to Tehran for Security Talks Riyadh Airport Partly Reopens Two Weeks After Attack Indian Duty-Free Access Threatens Pakistan’s Textile Edge Peshawar Begins Polio Drive for 1.11 Million Children KSE-100 Loses 4,045 Points Over the Week Task Force Asks Industry for Export Proposals PTI Weighs Talks Against Protest Over KP Seven of One Family Killed in Murree Road Accident Mir Raza’s Father Asks for a JIT Member to Be Replaced Pakistan Rejects a $490m Loan as Too Expensive Minister Seeks Loan Rescheduling as Rates Bite at 25pc 31,000 Consumers Denied the Petrol Subsidy Portal Glitch Blocks Returning Pakistanis From Filing LPG Cargoes Down to Two as Senate Presses on Winter Fuel
اردو

اسرائیلی فوج نے اپنے فضائی اڈوں پر ایرانی میزائل گرنے کا اعتراف کرلیا

فوٹو: رائیٹرز
فوٹو: رائیٹرز

اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے دوران اپنے ہوائی اڈوں پر میزائل گرنے کی تصدیق کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق منگل کو ایران کی جانب سے کیے جانیوالے میزائل حملوں نے اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات کئی ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوجی ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ ان حملوں میں فوجی تنصیبات کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔

اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا کہ منگل کی رات ایرانی بیلسٹک میزائل حملے میں اس کے کچھ ہوائی اڈے نشانہ بنے، تاہم اسرائیلی فضائیہ کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

صہیونی  فوج کے مطابق میزائل حملے سے ہوائی اڈوں میں موجود دفتر اور دیکھ بھال کی عمارتوں کو نقصان پہنچا، لیکن کوئی اہم ڈھانچہ متاثر نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد بھی اسرائیلی فضائیہ نے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں، جن میں بیروت میں حزب اللّٰہ کے خلاف بڑی کارروائیاں، جنوبی لبنان میں زمینی افواج کی حمایت، اور غزہ میں حملے شامل ہیں۔

ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغ دیے

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے ہوئے، اس دوران دارالحکومت سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجائے جاتے رہے اور تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ماہرین کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد رائے سامنے آئی ہے۔

اب ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے میں ممکنہ طور پر شہاب 3 میزائل استعمال کیے ہیں، شہاب 3 کی اقسام عماد یا غدر کے ٹکڑے ویڈیوز میں قابلِ شناخت ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ خیبر شیکان جیسے ماڈل استعمال کیے جانے کا امکان زیادہ ہے، بہت کم امکان ہے کہ حملے میں فتح ہائپر سونک میزائل استعمال کیا گیا ہو۔

اس حوالے سے اسلحہ ماہرین کا کہنا ہے کہ فتح میزائل ایران کا نیا بیلسٹک میزائل ہے، فتح میزائل کے استعمال سے ایران بہت کچھ کھو بھی سکتا ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ فتح میزائل کو استعمال کیا گیا تو اسرائیل کو اس کی صلاحیت کا پتہ چل سکتا ہے، یہ بھی امکان ہے کہ فتح میزائل استعمال کیا گیا ہو مگر وہ ناکام رہا ہو، ہوسکتا ہے ایران فتح ہائپر سونک میزائل استعمال کرنے کا محض پروپیگنڈا کر رہا ہو۔



a href=”https://jang.com.pk/news/1396771″>Source link

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com