جس ملک کو کسی نے تسلیم نہیں کیا، اسرائیل نے کرلیا
فوٹو: اسرائیلی میڈیا اسرائیل نے صومالی لینڈ کو سرکاری طور پر تسلیم کر لیا، جس کے ساتھ ہی اسرائیل صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے آج اعلان کیا کہ اسرائیل نے صومالی لینڈ کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر سرکاری طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ اس موقع پر وزیرِاعظم نیتن یاہو، وزیرِ خارجہ اور صومالی لینڈ کے صدر نے مشترکہ اور باہمی اعلامیہ پر دستخط کیے۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے تعلقات کو باضابطہ اور باہمی سطح پر مستحکم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا






