ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کا فیصلہ آخری لمحوں میں تبدیل کیا، برطانوی اخبار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کا فیصلہ آخری لمحوں میں تبدیل کیا۔ یہ تبدیلی خلیجی ملکوں کی سفارتی کوششوں کے باعث عمل میں آئی۔ برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق سعودی عرب، قطر اور اومان نے واشنگٹن سے ہنگامی مذاکرات کیے اور ٹرمپ کو فوجی کارروائی موخر کرنے پر یہ کہہ کر آمادہ کیا کہ تہران کو اپنے ’’اچھے عمل‘‘ کا مظاہرہ کرنے کا موقع دینا چاہیے۔ اس سے پہلے ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین سے کہا تھا کہ ’’مدد راستے میں ہے‘‘۔ بدھ کو رات گئے ٹرمپ یہ













