Wednesday, September 2, 2026 · Petrol Rs 342.79 · USD/PKR 277.50 · Gold Rs 466136/tola
Breaking
Militant Attacks Increase but Fatalities Decline in August Amid Sustained CT Pressure: Think Tank Pakistan to Provide First Secretary General of Makkah Defence Alliance Shehbaz Sharif Tells SCO Summit Water “Must Never Be Weaponised” Xi, Putin and Modi Join SCO Plus Summit in Bishkek as Pakistan Takes Chair Shehbaz Sharif Takes SCO Chair for 2026-27; Islamabad to Host Next Summit Shehbaz Sharif Proposes SCO Framework for Sovereign AI Infrastructure Cancelled in 2024 Gold Rate in Pakistan Falls Rs1,800 a Tola as Petrol Rises 77 Paise Pakistan Send Home Seven Players and the Coach; Mickey Arthur Calls It “Ridiculous” US Firm to Take Over Venezuela Oilfields Run by Chinese, Russian Companies Maryam Nawaz Orders Dedicated Motorcycle Lanes on Major Lahore Roads Brent Crude Holds Above $91 as Hormuz Supply Risk Returns India Firecracker Blast Kills 11, Eight of Them Children; Licence Was Cancelled in 2024 Nepal-China Flood Death Toll Passes 1,000 With 4,462 Still Missing Rawalpindi Schools Closed as 201mm Rain Breaks a 16-Year Record Ishaq Dar Meets Araghchi at SCO Summit, Presses Islamabad MoU Gold Rate in Pakistan Today Holds at Rs467,936 a Tola as Fuel Prices Stay Put Seven Working Days Pakistan Food Inflation Splits: Flour Up 45pc, Chicken Down 24pc Pakistan, Saudi Arabia Set $3bn Farm Export Target for Two Years
اردو

ماں کے مرنے پر کوئی رشتہ دار نہیں آیا، 10 سالہ بچہ تنہا پوسٹ مارٹم کروانے پہنچ گیا

ماں کے مرنے پر کوئی رشتہ دار نہیں آیا، 10 سالہ بچہ تنہا پوسٹ مارٹم کروانے پہنچ گیا
فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع ایٹہ میں ایک دل سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک 10 سالہ بچے نے اپنی ماں کی میت کا پوسٹ مارٹم کروانے  کیلئے تنہا اسپتال پہنچا۔

یہ المناک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بچے کی 52 سالہ والدہ بدھ کے روز تپِ دق (ٹی بی) اور ایچ آئی وی کے علاج کے دوران اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

خاتون کے انتقال کے بعد نہ کوئی رشتہ دار اور نہ ہی پڑوسی مدد کیلئے سامنے آیا، جس کے باعث آنسوؤں سے بھری آنکھوں والا بچہ صرف طبی عملے کے ساتھ لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے پہنچا۔

اسپتال میں فرش پر ماں کی لاش کے پاس بیٹھے بچے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ رپورٹس کے مطابق بچہ کئی گھنٹوں تک ماں کی لاش کے پاس بیٹھا رہا، یہاں تک کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اسپتال پہنچی۔

 پولیس نے نہ صرف پوسٹ مارٹم کا انتظام کیا بلکہ خاتون کی آخری رسومات ادا کرنے میں بھی مدد کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو ضلع کے مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ بچے کے والد گزشتہ برس ایچ آئی وی کے باعث انتقال کر چکے تھے۔

10 سالہ بچے نے بتایا کہ والد میں ایچ آئی وی کی تشخیص کے بعد معاشرے  نے ان کے خاندان سے تعلق ختم کر لیا تھا۔ اس نے کہا کہ وہ پہلے اسکول جاتا تھا، لیکن والد کی موت اور ماں کی بیماری کے بعد تعلیم چھوڑ کر ماں کی دیکھ بھال کرنے لگا۔

بچے کا کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ  کا خیال رکھتا تھا۔ ان کا علاج ایٹہ میں ہوا اور انہیں کانپور اور فرخ آباد کے اسپتال بھی لے جایا گیا۔ میرے چچا کو تو یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ میری ماں کا انتقال ہو گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کا 2017 میں ٹی بی کا علاج کیا گیا تھا اور انہیں ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی گئی۔ 

ایس ایچ او  کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ ایک بچہ لاش کے ساتھ اکیلا موجود ہے۔ میں نے فوری طور پر سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو موقع پر بھیجا، بچے کا کوئی سہارا نہیں تھا، اس لیے ہم نے آخری رسومات کا انتظام کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بچے نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے رشتہ دار اس کی زمین ہڑپ کرنا چاہتے ہیں اور اسی لیے اسے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

بچے کا کہنا ہے کہ رشتہ دار اس کی ماں کی بیماری سے آگاہ تھے، مگر اس کے باوجود خاندان کی جانب سے کسی قسم کی مدد نہیں کی گئی۔



a href=”https://jang.com.pk/news/1547470″>Source link

AdvertisementSCO Summit 2026 — Government of Pakistan
Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com