Monday, October 26, 2026 · Petrol Rs 377.71 · USD/PKR 277.05 · Gold Rs 424536/tola
Breaking
Asif Khaliq drives blue-eyed Chaiwala Arshad Khan’s London success Munir and Naqvi Join Makkah Pact Talks in Tehran Iran Says the Border Is Open as Pakistan Ships LPG by Sea Six Militants and Two Soldiers Killed in DI Khan Imran Khan’s Sisters Held for Another 30 Days Rights Commission Calls for the KP Emergency to End Makkah Pact Officials Head to Tehran for Security Talks Riyadh Airport Partly Reopens Two Weeks After Attack Indian Duty-Free Access Threatens Pakistan’s Textile Edge Peshawar Begins Polio Drive for 1.11 Million Children KSE-100 Loses 4,045 Points Over the Week Task Force Asks Industry for Export Proposals PTI Weighs Talks Against Protest Over KP Seven of One Family Killed in Murree Road Accident Mir Raza’s Father Asks for a JIT Member to Be Replaced Pakistan Rejects a $490m Loan as Too Expensive Minister Seeks Loan Rescheduling as Rates Bite at 25pc 31,000 Consumers Denied the Petrol Subsidy Portal Glitch Blocks Returning Pakistanis From Filing LPG Cargoes Down to Two as Senate Presses on Winter Fuel
اردو

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کا فیصلہ آخری لمحوں میں تبدیل کیا، برطانوی اخبار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کا فیصلہ آخری لمحوں میں تبدیل کیا، برطانوی اخبار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کا فیصلہ آخری لمحوں میں تبدیل کیا۔ یہ تبدیلی خلیجی ملکوں کی سفارتی کوششوں کے باعث عمل میں آئی۔ 

برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق سعودی عرب، قطر اور اومان نے واشنگٹن سے ہنگامی مذاکرات کیے اور ٹرمپ کو فوجی کارروائی موخر کرنے پر یہ کہہ کر آمادہ کیا کہ تہران کو اپنے ’’اچھے عمل‘‘ کا مظاہرہ کرنے کا موقع دینا چاہیے۔

اس سے پہلے ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین سے کہا تھا کہ ’’مدد راستے میں ہے‘‘۔ بدھ کو رات گئے ٹرمپ  یہ کہہ کر  یقینی حملے کے فیصلے سے پیچھے ہٹے کہ ایران میں ہلاکتیں رک رہی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے سے ذرا پہلے ہی ایران نے احتجاج کرنے والوں کو پھانسی دینے کا فیصلہ روک دیا تھا۔ 

ایک سینئر سعودی آفیشل نے خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ خلیجی ملکوں نے طویل اور تھکا دینے والی آخری لمحات میں کی گئی سفارتی کوششوں سے صدر ٹرمپ کو قائل کیا کہ ایران کو ایک موقع اور دیا جائے۔ ان ملکوں نے یہ انتباہ بھی کیا تھا کہ حملے کے خطے میں نتائج بھیانک ہوسکتے ہیں۔

 سعودی آفیشل نے کہا کہ یہ بموں کو ڈی فیوز کرنے کے لیے کوششیں کرنے کی ایک بے خوابی والی رات تھی۔ ترکیہ اور مصر نے ٹرمپ سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تھی اور ساتھ ہی خبردار کیا تھا ایران پر امریکی حملے کے ایران کے پڑوسی ملکوں پر اثرات برے پڑیں گے اور تیل و گیس کی عالمی قیمتوں پر بھی منفی اثر پڑے گا۔

ڈیلی ٹیلیگراف نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نیشنل سیکیورٹی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ ایران پر حملہ صرف اس صورت میں کریں گے، جب اس کے ایرانی رجیم پر فیصلہ کن اثرات مرتب ہوں۔

اسی دوران امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ لوگ ابھی دیکھتے رہیں، ایران پر امریکی حملے کی بات ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

غیر ملکی اخبار الجزیرہ نے لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں مظاہرین کی سزائے موت روکے جانے کو ’’اچھی خبر‘‘ قرار دیا۔

اخبار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی مظاہرین کو اب سزائے موت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، امید ہے کہ یہ بات آگے چل کر بھی قائم رہے گی۔

مغربی میڈیا کے مطابق ایران امریکا کشیدگی میں کمی کے بعد ایران نے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں۔



a href=”https://jang.com.pk/news/1547133″>Source link

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com