گراں قدر خدمات پر پاکستانی نژاد امریکی تاجر جاوید انور کیلئے آؤٹ اسٹینڈنگ فلن تھراپسٹ ایوارڈ
ورلڈ افئیرز کونسل آف گریٹر ہیوسٹن کی جانب سے ممتاز پاکستانی نژاد امریکی تاجر جاوید انور کو آؤٹ اسٹینڈنگ انٹرنیشنل فلن تھراپسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پہلی بار متعارف کرائی گئی اس کٹییگری کے تحت یہ اعلیٰ امریکی ایوارڈ انہیں 25 ویں سالانہ Jesse H Jones کے ظہرانے میں دیا گیا۔ یہ ایوارڈ انہوں نے سابق صدر جارج ڈبلیو بش سے صدارتی استقبالیہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں وصول کیا۔ جاوید انور کو ان کے قائدانہ کردار اور گزشتہ 25 سالوں کے دوران بین الاقوامی سطح پر ہیوسٹن کیلئے قابل ستائش تاثر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے



