Wednesday, September 2, 2026 · Petrol Rs 342.79 · USD/PKR 277.50 · Gold Rs 466136/tola
Breaking
Militant Attacks Increase but Fatalities Decline in August Amid Sustained CT Pressure: Think Tank Pakistan to Provide First Secretary General of Makkah Defence Alliance Shehbaz Sharif Tells SCO Summit Water “Must Never Be Weaponised” Xi, Putin and Modi Join SCO Plus Summit in Bishkek as Pakistan Takes Chair Shehbaz Sharif Takes SCO Chair for 2026-27; Islamabad to Host Next Summit Shehbaz Sharif Proposes SCO Framework for Sovereign AI Infrastructure Cancelled in 2024 Gold Rate in Pakistan Falls Rs1,800 a Tola as Petrol Rises 77 Paise Pakistan Send Home Seven Players and the Coach; Mickey Arthur Calls It “Ridiculous” US Firm to Take Over Venezuela Oilfields Run by Chinese, Russian Companies Maryam Nawaz Orders Dedicated Motorcycle Lanes on Major Lahore Roads Brent Crude Holds Above $91 as Hormuz Supply Risk Returns India Firecracker Blast Kills 11, Eight of Them Children; Licence Was Cancelled in 2024 Nepal-China Flood Death Toll Passes 1,000 With 4,462 Still Missing Rawalpindi Schools Closed as 201mm Rain Breaks a 16-Year Record Ishaq Dar Meets Araghchi at SCO Summit, Presses Islamabad MoU Gold Rate in Pakistan Today Holds at Rs467,936 a Tola as Fuel Prices Stay Put Seven Working Days Pakistan Food Inflation Splits: Flour Up 45pc, Chicken Down 24pc Pakistan, Saudi Arabia Set $3bn Farm Export Target for Two Years
اردو

اسرائیل نے گزشتہ سال اربوں ڈالرز مالیت کے ریکارڈ معاہدے کیے

اسرائیل نے گزشتہ سال اربوں ڈالرز مالیت کے ریکارڈ معاہدے کیے

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

اسرائیل نے پچھلے سال اپنے تجارتی پارٹنرز کے ساتھ اربوں ڈالر مالیت کے ریکارڈ معاہدے کیے۔ ان میں گیس، ٹیکنالوجی اور عسکری معاہے سر فہرست ہیں۔ 

اسرائیل نے 2025 میں توانائی، ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبوں میں اپنے اہم شراکت داروں کے ساتھ اربوں ڈالر کے ریکارڈ معاہدے کیے۔

 ان معاہدوں  سے اسرائیل کو خاص طور پر اپنا وہ فوجی اور نگرانی کا ساز و سامان فروخت کرنے کا موقع ملا جنہیں وہ مقبوضہ فلسطین اور خطے کے دیگر ملکوں کے خلاف استعمال کر کے عالمی خریداروں کے سامنے ان ہتھیاروں کا عملی جنگی مظاہرہ کر چکا ہے۔

نمبر 1۔ مصر کے ساتھ 35 ارب ڈالر کا توانائی معاہدہ

یہ اسرائیلی تاریخ کا سب سے بڑا توانائی کا معاہدہ ہے۔ اسرائیل 2026 سے 2040 تک مصر کو گیس فروخت کرے گا۔ غزہ میں جاری نسل کشی پر بڑھتے ہوئے عوامی غصے کے جواب میں مصری حکومت کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک کمرشل معاہدہ ہے، اس کو سیاسی نہ سمجھا جائے۔

نمبر 2۔ الفابیٹ کے ساتھ 32 ارب ڈالر کی ٹیکنالوجی ڈیل

گوگل کی پیرنٹ کمپنی Alphabet نے اسرائیلی سائبر سیکیورٹی فرم Wiz خریدی۔ یہ اسرائیلی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی سودہ ہے۔

نمبر 3۔ پالو آلٹو نیٹ ورکس کے ساتھ 25 ارب ڈالر کی ڈیل

امریکا کے نیکسٹ جنریشن سیکیورٹی پلیٹ فارم Palo Alto Networks نے اسرائیلی سائبر سیکیورٹی کمپنی CyberArk کو خریدنے کا اعلان کیا۔ یہ ڈیل اس سال ریگولیٹری اور شیئرہولڈرز کی منظوری کے بعد مکمل ہوگی۔

نمبر 4 ۔ جرمنی کے ساتھ 3.1 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ

جرمنی نے Arrow-3 بیلسٹک میزائل ڈیفنس کنٹریکٹ میں مزید 3.1 ارب ڈالر کی توسیع کی منظوری دی، جس سے مجموعی معاہدہ ساڑھے 6 ارب ڈالر کا ہو گیا ہے اور یوں یہ اسرائیلی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی برآمداتی معاہدہ بن گیا۔

نمبر 5۔ زیرو کے ساتھ 3 ارب ڈالر کی ڈیل

نیوزی لینڈ کی کلاؤڈ اکاونٹنگ سافٹ ویئر کمپنی Xero نے اسرائیلی فِن ٹیک کمپنی Melio کو خرید لیا۔ یہ نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی بیرون ملک خریداری ہے۔

نمبر 6۔ میونخ رے کے ساتھ 2.6 ارب ڈالر کا معاہدہ

جرمنی کی ملٹی نیشنل بیما کمپنی میونخ رے نے اسرائیلی انشورنس ٹیک فرم Next Insurance کو خریدا۔

نمبر 7۔ این ویڈیا کی 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

امریکی سافٹ ویئر کمپنی Nvidia نے حیفا کے جنوب میں اسرائیل کا سب سے بڑا مصنوعی ذہانت ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ امریکہ کے باہر Nvidia کا سب سے بڑا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مرکز ہوگا۔



a href=”https://jang.com.pk/news/1547129″>Source link

AdvertisementSCO Summit 2026 — Government of Pakistan
Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com