Monday, October 26, 2026 · Petrol Rs 377.71 · USD/PKR 277.05 · Gold Rs 424536/tola
Breaking
Asif Khaliq drives blue-eyed Chaiwala Arshad Khan’s London success Munir and Naqvi Join Makkah Pact Talks in Tehran Iran Says the Border Is Open as Pakistan Ships LPG by Sea Six Militants and Two Soldiers Killed in DI Khan Imran Khan’s Sisters Held for Another 30 Days Rights Commission Calls for the KP Emergency to End Makkah Pact Officials Head to Tehran for Security Talks Riyadh Airport Partly Reopens Two Weeks After Attack Indian Duty-Free Access Threatens Pakistan’s Textile Edge Peshawar Begins Polio Drive for 1.11 Million Children KSE-100 Loses 4,045 Points Over the Week Task Force Asks Industry for Export Proposals PTI Weighs Talks Against Protest Over KP Seven of One Family Killed in Murree Road Accident Mir Raza’s Father Asks for a JIT Member to Be Replaced Pakistan Rejects a $490m Loan as Too Expensive Minister Seeks Loan Rescheduling as Rates Bite at 25pc 31,000 Consumers Denied the Petrol Subsidy Portal Glitch Blocks Returning Pakistanis From Filing LPG Cargoes Down to Two as Senate Presses on Winter Fuel
اردو

ایرانی محب وطن احتجاج جاری رکھیں، اپنے اداروں کا کنٹرول سنبھالیں، ٹرمپ

ایرانی محب وطن احتجاج جاری رکھیں، اپنے اداروں کا کنٹرول سنبھالیں، ٹرمپ
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کھلم کھلا ایران میں پُرتشدد احتجاج کرنے والوں کی پشت پناہی کے لیے سامنے آگئے، ایران میں حکومت کے خلاف پُرتشدد مظاہرے کرنے والوں کو بغاوت پر اُکسایا۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی محب وطن احتجاج جاری رکھیں، اپنے اداروں کا کنٹرول سنبھالیں۔ 

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے قاتلوں اور ظالموں کے نام محفوظ کرلیں، انہیں بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ 

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی مظاہرین کے قتل بند ہونے تک ایرانی حکام سے تمام ملاقاتیں منسوخ کردی ہیں۔ ایرانی مظاہرین کے لیے مدد جلد پہنچنےوالی ہے۔

امریکی صدر سے صحافی کا سوال

بعد ازاں امریکی صدر ٹرمپ نے مشیگن میں میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ ایرانی مظاہرین کے لیے مدد آرہی ہے اس کا کیا مطلب ہے؟

امریکی صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ آپ کو خود ہی بات سمجھنا ہوگی۔

قطری وزیراعظم کا علی لاریجانی سے رابطہ

قطر کے وزیراعظم نے ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ سے رابطہ کیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے علی لاریجانی سے حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی کے پُرامن حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کی۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر امریکا پہلے کی طرح دوبارہ ملٹری آپشن کی کوشش کرتا ہے تو ہم تیار ہیں۔

عرب میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دھمکیوں اور ڈکٹیشن کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ہم نہیں سمجھتے کہ واشنگٹن سنجیدہ اور منصفانہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

اس حوالے سے قطر نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی بھی فوجی تصادم کے خطے پر سنگین اور تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے دوحہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ جانتے ہیں کسی بھی قسم کی کشیدگی یا عسکری کارروائی کے نتائج خطے اور اس سے باہر کے لیے انتہائی تباہ کن ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر حملے کی دھمکیوں کے بعد امریکی جنگی طیاروں کی قطر کے العدید ایئر بیس پر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

علاوہ امریکا نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ایران میں امریکا کے ورچوئل سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والے احتجاج شدت اختیار کر رہے ہیں اور یہ تشدد میں بدل سکتے ہیں۔



a href=”https://jang.com.pk/news/1546475″>Source link

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com