Monday, October 26, 2026 · Petrol Rs 377.71 · USD/PKR 277.05 · Gold Rs 424536/tola
Breaking
Asif Khaliq drives blue-eyed Chaiwala Arshad Khan’s London success Munir and Naqvi Join Makkah Pact Talks in Tehran Iran Says the Border Is Open as Pakistan Ships LPG by Sea Six Militants and Two Soldiers Killed in DI Khan Imran Khan’s Sisters Held for Another 30 Days Rights Commission Calls for the KP Emergency to End Makkah Pact Officials Head to Tehran for Security Talks Riyadh Airport Partly Reopens Two Weeks After Attack Indian Duty-Free Access Threatens Pakistan’s Textile Edge Peshawar Begins Polio Drive for 1.11 Million Children KSE-100 Loses 4,045 Points Over the Week Task Force Asks Industry for Export Proposals PTI Weighs Talks Against Protest Over KP Seven of One Family Killed in Murree Road Accident Mir Raza’s Father Asks for a JIT Member to Be Replaced Pakistan Rejects a $490m Loan as Too Expensive Minister Seeks Loan Rescheduling as Rates Bite at 25pc 31,000 Consumers Denied the Petrol Subsidy Portal Glitch Blocks Returning Pakistanis From Filing LPG Cargoes Down to Two as Senate Presses on Winter Fuel
اردو

ایمان خلیف مقدمہ جیت گئیں تو ایلون مسک اور جے کے رولنگ کو کیا سزا ہوسکتی ہے؟

فوٹو: ڈیلی میل
فوٹو: ڈیلی میل

الجزائر کی باکسر ایمان خلیف کے مقدمہ جیتنے پر ایلون مسک اور جے کے رولنگ کو 5 سال قید کی سزا اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 الجزائر سے تعلق رکھنے والی باکسر ایمان خلیف نے اولمپک میں کامیابی کے بعد ایلون مسک اور برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

ایمان خلیف کی جانب سے فرانسیسی حکام کو آن لائن ہراسانی کی شکایت درج کروائی گئی تھی، جس میں انہوں نے جے کے رولنگ اور ایلون مسک کو نامزد کیا ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق اگر ایمان خلیف نے ہراسانی کا مقدمہ جیت لیا تو ایلون مسک اور جے کے رولنگ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، انہیں 5 سال قید کی سزا اور 2 لاکھ 14 ہزار پاؤنڈز جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔

الجزائر کی اولمپیئن ایمان خلیف کو 2023 میں بھی عالمی چیمپئن شپ سے نا اہل قرار دیا گیا تھا، تاہم انہوں نے پیرس اولپمکس میں شرکت کرکے گولڈ میڈل جیتا، ان کی پیرس اولمپکس میں شرکت پر ایلون مسک اور جے کے رولنگ نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ایمان خلیف کے وکیل نے مقدمے سے متعلق بتایا کہ دونوں شخصیات کو سائبر ہراسانی کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، فرانسیسی قانون کے تحت مقدمے میں نامعلوم افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

باکسر ایمان خلیف کی شکایت پر فرانسیسی پراسیکیوٹرز نے تحقیقات شروع کردی ہیں، اس مقدمے میں ممکنہ سزائیں 2 سے 5 سال قید اور 26 ہزار سے 2 لاکھ 14 ہزار پاؤنڈز تک جرمانے بھی عائد کیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ الجیرین باکسر ایمان کو پچھلے برس ورلڈ چیمپئن شپ سے نکال دیا گیا تھا کیوں کہ وہ جینڈر ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہی تھیں۔

اس سال انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ایمان کو پیرس اولمپکس میں مقابلے کی اجازت دی تھی کیوں کہ آئی او سی کے قوانین انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن سے مختلف ہیں۔

پیرس اولمپکس میں باکسنگ کی 66 کلوگرام کیٹیگری کے راؤنڈ آف سکسٹین میں اٹلی کی اینجلا کیرنی اور الجیریا کی ایمان خلیف کے درمیان مقابلہ ہوا تھا، لیکن فائٹ صرف 46 سیکنڈز جاری رہی۔

 الجیرین باکسر نے حریف باکسر کو دو زوردار مُکے رسید کیے، تو اطالوی باکسر نے لڑنے سے انکار کردیا تھا۔

جس کے بعد ہیری پورٹرز کی مصنفہ جے کے رولنگ نے پیرس اولمپکس 2024 کے باکسنگ میچ پر تنقید کرتے ہوئے اسے عورت پر مرد کا تشدد قرار دیا تھا۔

جے کے رولنگ نے الجزائر کی ایمان خلیف کو بدمعاش دھوکے باز قرار دیتے ہوئے اولمپک انتظامیہ پر بھی تنقید کی تھی۔



a href=”https://jang.com.pk/news/1380536″>Source link

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com