اسرائیل نے گزشتہ سال اربوں ڈالرز مالیت کے ریکارڈ معاہدے کیے
فوٹو: اے ایف پی اسرائیل نے پچھلے سال اپنے تجارتی پارٹنرز کے ساتھ اربوں ڈالر مالیت کے ریکارڈ معاہدے کیے۔ ان میں گیس، ٹیکنالوجی اور عسکری معاہے سر فہرست ہیں۔ اسرائیل نے 2025 میں توانائی، ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبوں میں اپنے اہم شراکت داروں کے ساتھ اربوں ڈالر کے ریکارڈ معاہدے کیے۔ ان معاہدوں سے اسرائیل کو خاص طور پر اپنا وہ فوجی اور نگرانی کا ساز و سامان فروخت کرنے کا موقع ملا جنہیں وہ مقبوضہ فلسطین اور خطے کے دیگر ملکوں کے خلاف استعمال کر کے عالمی خریداروں کے سامنے ان ہتھیاروں کا عملی جنگی مظاہرہ کر چکا




