Monday, October 26, 2026 · Petrol Rs 377.71 · USD/PKR 277.05 · Gold Rs 424536/tola
Breaking
Asif Khaliq drives blue-eyed Chaiwala Arshad Khan’s London success Munir and Naqvi Join Makkah Pact Talks in Tehran Iran Says the Border Is Open as Pakistan Ships LPG by Sea Six Militants and Two Soldiers Killed in DI Khan Imran Khan’s Sisters Held for Another 30 Days Rights Commission Calls for the KP Emergency to End Makkah Pact Officials Head to Tehran for Security Talks Riyadh Airport Partly Reopens Two Weeks After Attack Indian Duty-Free Access Threatens Pakistan’s Textile Edge Peshawar Begins Polio Drive for 1.11 Million Children KSE-100 Loses 4,045 Points Over the Week Task Force Asks Industry for Export Proposals PTI Weighs Talks Against Protest Over KP Seven of One Family Killed in Murree Road Accident Mir Raza’s Father Asks for a JIT Member to Be Replaced Pakistan Rejects a $490m Loan as Too Expensive Minister Seeks Loan Rescheduling as Rates Bite at 25pc 31,000 Consumers Denied the Petrol Subsidy Portal Glitch Blocks Returning Pakistanis From Filing LPG Cargoes Down to Two as Senate Presses on Winter Fuel
اردو

حسن نصراللّٰہ کو نشانہ بنانے والا ’بنکر بسٹر‘ کیا ہے؟

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی فوج کی بمباری میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ شہید ہوگئے، بیروت حملے میں اسرائیلی فوج نے ’بنکر بسٹر‘ بموں کا استعمال کیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حسن نصر اللّٰہ بم باری کا نشانہ بنائی گئی عمارت میں زیر زمین 14ویں منزل میں قیام کرتے تھے۔

اسرائیلی نیوز چینل 12 کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے اس حملے میں تقریباً 85 بنکر بسٹر بم گرائے، جن میں سے ہر ایک میں ایک ٹن دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔

ممکنہ استعمال کیے گئے بنکر بسٹر بموں کی تفصیلات:

1. بنکر بسٹر بموں کی اقسام:

جی بی یو-28: 1991 کی خلیجی جنگ کے دوران بنایا گیا یہ 5,000 پاؤنڈ وزنی بم لیزر گائیڈڈ سسٹم کے ذریعے عسکری بنکروں کو تباہ کرنے کےلیے تیار کیا گیا۔ یہ کنکریٹ یا زمین کو پار کر کے اندرونی طور پر بھاری نقصان پہنچانے کےلیے دھماکہ کرتا ہے۔

جی بی یو-37: یہ جی پی ایس کے ذریعے گائیڈ کیا جانے والا بم ہے جو موسم کی خراب صورتحال میں بھی نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زیر زمین عسکری اسٹرکچرز کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

ماسو آرڈیننس پینیٹریٹر (ایم او پی): جی بی یو-57، جسے ایم او پی بھی کہا جاتا ہے، امریکی فوج کا سب سے بڑا بنکر بسٹر بم ہے جس کا وزن 30,000 پاؤنڈ ہے۔ یہ 200 فٹ تک مضبوط کنکریٹ یا 60 فٹ تک زمین میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

2. گھسنے کی صلاحیت: یہ بم خاص طور پر کئی فٹ زمین یا مضبوط کنکریٹ میں گھسنے کے بعد دھماکہ کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ جی بی یو-28 اور جی بی یو-37 میں لیزر یا جی پی ایس گائیڈڈ سسٹم ہوتے ہیں جو نشانہ لگانے کی درستگی اور حادثاتی نقصان کو کم کرتے ہیں۔

3. اسٹریٹجک اہمیت: بنکر بسٹر بم جدید جنگ میں ایک اہم ہتھیار سمجھے جاتے ہیں، جو فوج کو زیر زمین تنصیبات جیسے کہ کمانڈ سینٹرز، میزائل سائلوز اور اسلحہ کے ذخائر کو تباہ کرنے کی صلاحیت دیتے ہیں۔

حسن نصراللّٰہ کو نشانہ بنانے والا ’بنکر بسٹر‘ کیا ہے؟

جنیوا کنونشن کے تحت ان بموں کا استعمال گنجان آباد علاقوں میں ممنوع ہے کیونکہ یہ وسیع پیمانے پر اور بلا امتیاز ہلاکتوں کا سبب بن سکتے ہیں۔

دوسری جانب اس سے قبل  ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جمعے کو بیروت پر امریکی بنکر بسٹر بم سے حملہ کیا گیا، امریکا نے 5 ہزار پاؤنڈ کے بنکر بسٹر بم رہائشی علاقوں پر استعمال کیلئے اسرائیل کو دیے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حسن نصر اللّٰہ کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ روز بیروت میں ایک ساتھ 15 میزائل داغے تھے جس سے 6 عمارتیں تباہ، 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔



a href=”https://jang.com.pk/news/1395348″>Source link

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com