Monday, October 26, 2026 · Petrol Rs 377.71 · USD/PKR 277.05 · Gold Rs 424536/tola
Breaking
Asif Khaliq drives blue-eyed Chaiwala Arshad Khan’s London success Munir and Naqvi Join Makkah Pact Talks in Tehran Iran Says the Border Is Open as Pakistan Ships LPG by Sea Six Militants and Two Soldiers Killed in DI Khan Imran Khan’s Sisters Held for Another 30 Days Rights Commission Calls for the KP Emergency to End Makkah Pact Officials Head to Tehran for Security Talks Riyadh Airport Partly Reopens Two Weeks After Attack Indian Duty-Free Access Threatens Pakistan’s Textile Edge Peshawar Begins Polio Drive for 1.11 Million Children KSE-100 Loses 4,045 Points Over the Week Task Force Asks Industry for Export Proposals PTI Weighs Talks Against Protest Over KP Seven of One Family Killed in Murree Road Accident Mir Raza’s Father Asks for a JIT Member to Be Replaced Pakistan Rejects a $490m Loan as Too Expensive Minister Seeks Loan Rescheduling as Rates Bite at 25pc 31,000 Consumers Denied the Petrol Subsidy Portal Glitch Blocks Returning Pakistanis From Filing LPG Cargoes Down to Two as Senate Presses on Winter Fuel
اردو

اسرائیل سے جنگ بندی کے بعد لبنانی گھروں کو لوٹنا شروع

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیل اور لبنان میں جنگ بندی معاہدے کے بعد لبنانی فتح کا نشان بنا کر اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔

لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیل حزب اللّٰہ جنگ بندی معاہدے کا اطلاق پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 7 بجے سے شروع ہو گیا ہے، جس کے بعد ہزاروں لبنانیوں نے جنوب میں اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد بیروت کے جنوبی مضافات میں فائرنگ کر کے جشن منایا گیا، جس کی آوازیں دور دراز میں سنی گئیں، لیکن فوری طور پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ادھر لبنانی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے انخلاء تک دیہاتی علاقوں میں لوگ اپنے گھر واپس نہ جائیں۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ گزشتہ 14 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کی جانب اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، جبکہ بیشتر افراد امید کر رہے ہیں کہ اس معاہدے کے بعد اسرائیلی حملے مستقل طور پر ختم ہو جائیں گے۔

حزب اللّٰہ کا لبنانی ریاست کے اختیارات میں توسیع کی حمایت کا اعلان

یہاں یہ واضح رہے کہ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللّٰہ نے جنگ بندی پر باضابطہ ردِعمل جاری نہیں کیا ہے تاہم حزب اللّٰہ کے سینئر عہدیدار حسن فضل اللّٰہ نے لبنانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی ریاست کے اختیارات میں توسیع کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مزاحمت کو غیر مسلح کرنا اسرائیلی تجویز تھی جو ناکام ہو گئی۔

اسرائیلی فوج نے شہریوں کو شمالی علاقوں میں جانے سے روک دیا

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شہریوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے شمالی اسرائیلی علاقوں میں فی الحال جانے سے روک دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل میں شہریوں کی محفوظ واپسی کے وقت سے متعلق اپ ڈیٹ کریں گے۔

ایران کا اسرائیل اور لبنان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم 

دریں اثناء ایران نے اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایران لبنان کی حکومت، عوام اور مزاحمتی تنظیم کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

لبنان اور شام کی سرحدی علاقوں پر اسرائیلی حملے

اس سے قبل لبنان اور شام کی سرحدی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری رہے، جن میں 6 افراد مارے گئے۔

گزشتہ رات اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے لبنان اور شام کی تینوں سرحدی علاقوں میں ہونے والی بمباری کے نتیجے میں 4 شہری اور 2 فوجی مارے گئے جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں بچے، خواتین اور شامی ہلالِ احمر کے کارکن شامل ہیں۔



a href=”https://jang.com.pk/news/1415179″>Source link

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com