ماں کے مرنے پر کوئی رشتہ دار نہیں آیا، 10 سالہ بچہ تنہا پوسٹ مارٹم کروانے پہنچ گیا
فوٹو: بھارتی میڈیا بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع ایٹہ میں ایک دل سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک 10 سالہ بچے نے اپنی ماں کی میت کا پوسٹ مارٹم کروانے کیلئے تنہا اسپتال پہنچا۔ یہ المناک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بچے کی 52 سالہ والدہ بدھ کے روز تپِ دق (ٹی بی) اور ایچ آئی وی کے علاج کے دوران اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ خاتون کے انتقال کے بعد نہ کوئی رشتہ دار اور نہ ہی پڑوسی مدد کیلئے سامنے آیا، جس کے باعث آنسوؤں سے بھری آنکھوں والا بچہ صرف طبی عملے کے ساتھ




