Monday, October 26, 2026 · Petrol Rs 377.71 · USD/PKR 277.05 · Gold Rs 424536/tola
Breaking
Asif Khaliq drives blue-eyed Chaiwala Arshad Khan’s London success Munir and Naqvi Join Makkah Pact Talks in Tehran Iran Says the Border Is Open as Pakistan Ships LPG by Sea Six Militants and Two Soldiers Killed in DI Khan Imran Khan’s Sisters Held for Another 30 Days Rights Commission Calls for the KP Emergency to End Makkah Pact Officials Head to Tehran for Security Talks Riyadh Airport Partly Reopens Two Weeks After Attack Indian Duty-Free Access Threatens Pakistan’s Textile Edge Peshawar Begins Polio Drive for 1.11 Million Children KSE-100 Loses 4,045 Points Over the Week Task Force Asks Industry for Export Proposals PTI Weighs Talks Against Protest Over KP Seven of One Family Killed in Murree Road Accident Mir Raza’s Father Asks for a JIT Member to Be Replaced Pakistan Rejects a $490m Loan as Too Expensive Minister Seeks Loan Rescheduling as Rates Bite at 25pc 31,000 Consumers Denied the Petrol Subsidy Portal Glitch Blocks Returning Pakistanis From Filing LPG Cargoes Down to Two as Senate Presses on Winter Fuel
اردو

لوور عجائب گھر سے کون کون سے اور کتنی مالیت کے نادر زیورات چوری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لوور عجائب گھر سے کون کون سے اور کتنی مالیت کے نادر زیورات چوری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے معروف لوور میوزیم میں اتوار کے روز فلمی انداز میں ہونے والی چوری، جس میں 4 چور کھڑکی سے آئے اور صرف 7 منٹ میں خزانہ لوٹا اور 2 موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے، نے دنیا بھر کو تشویش میں مبتلا اور میوزیم کے حفاظتی نظام پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری ہونے والے فرانسیسی شاہی خاندان کے جواہرات اور تاریخی نوادرات کی مالیت 88 ملین یورو (102 ملین ڈالرز) ہے، جس میں دنیا کے نایاب ترین ہیرے اور بیش قیمت تاج شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چور اتوار کی صبح دریائے سین کے کنارے پہنچے، ایک لمبی فولڈ ہونے والی سیڑھی کی مدد سے عجائب گھر کی بالائی منزل کی بالکونی کی کھڑکی، جو براہِ راست گیلری دی اپولو کے اندر کھلتی ہے جہاں نادر زیورات رکھے گئے ہیں، کے ذریعے میوزیم میں داخل ہوئے۔

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ میوزیم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ لوور کی دیوار پر کوئی کیمرہ نصب نہیں ہے جہاں سے زیورات چور میوزیم کے اندر گھسے، جبکہ لوور میوزیم کے گردونواح کے سی سی ٹی وی کیمرہ بھی پرانے اور کمزور ہیں۔

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

گیلری دی اپولو میں ’کوٹ دے بریتانی‘، ’ریجنٹ‘ اور ’ہورتنسیہ‘ سمیت کئی ایسے قیمتی پتھر اور ہیرے رکھے گئے ہیں، جن کی دنیا میں مثال کم ملتی ہے۔

صرف پتھر و ہیرے ہی نہیں بلکہ فرانسیسی شاہی تاریخ کے کئی قیمتی تاج اور زیورات بھی شامل ہیں جو کبھی بادشاہوں اور ملکاؤں نے پہنے، تاہم ایک نظر ان قیمتی اشیاء پر ڈالتے ہیں جو حال ہی میں دنیا کی سب سے بڑی چوریوں میں سے ایک میں چرائی گئی ہیں۔

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کون کون سے قیمتی زیورات چرائے گئے؟

حکام کے مطابق اس واردات میں 8 قیمتی اشیاء چوری کی گئیں، جن میں تاج، ہار، کان کی بالیاں اور بروچ شامل ہیں۔

یہ سب زیورات 19ویں صدی سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ چیزیں کبھی فرانسیسی شاہی یا امور سلطنت کے اعلی خاندانوں کی ملکیت تھیں۔

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فرانسیسی وزارتِ ثقافت کے مطابق چوری ہونے والی اشیاء درج ذیل ہیں:

ملکہ یوجینی (نپولین سوم کی اہلیہ) کا تاج اور بروچ، ملکہ میری لوئز کا زمرد سے جڑا ہار اور کان کی بالیاں، نیلا قیمتی پتھر والا سیٹ جس میں ملکہ ماری-امیلی اور ملکہ ہورٹانس کا تاج، ہار اور ایک بالی شامل ہے جبکہ اس کے ساتھ ایک خاص رلیک بروچ بھی اس میں شامل ہے۔

ان زیورات پر ہزاروں کی تعداد میں ہیرے اور دیگر قیمتی پتھر جڑے ہوئے تھے۔

ملکہ یوجینی کا تاج جو چوری کے دوران گر گیا — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ملکہ یوجینی کا تاج جو چوری کے دوران گر گیا — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

دو مزید اشیا، جن میں ملکہ لوئز پانزدہم اور ملکہ یوجینی کا تاج بھی شامل ہے، جائے واردات کے قریب سے ملی ہیں۔ غالباً جلدی جلدی میں فرار کے دوران گر گئیں۔ ان چیزوں کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ اتوار کی صبح ہونے والی چوری کے بعد لوور میوزیم کو بدھ کو پہلی مرتبہ کھولا گیا۔

فرانس کے وزیر داخلہ لوراں نونیز نے ان زیورات کو ’بے حد قیمتی ثقافتی ورثہ‘ قرار دیا ہے۔

تحقیقات کرنے والے چار مشتبہ افراد کی تلاش میں ہیں اور ان کے فرار کے راستے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔



a href=”https://jang.com.pk/news/1522132″>Source link

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com