اسرائیل کے فلسطینیوں کو ’انسانی وقار‘ سے محروم کرنے پر برطانیہ کی مذمت
—فائل فوٹو برطانیہ نے 24 دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیل پر فلسطینی عوام کو ’انسانی وقار‘ سے محروم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں جاری جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لامی نے آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ ایک مشترکا بیان میں اسرائیلی حکومت پر امدادی سامان کی فراہمی پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی تکلیفیں ’نئی انتہا‘ کو پہنچ چکی ہیں۔ وزرائے خارجہ نے اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کی اس تجویز کو بھی ’قطعی











