March 8, 2025
افغان مہاجرین کی واپسی کا دوسرا مرحلہ: کابل کے ساتھ تعلقات پر ممکنہ اثرات
وزارت داخلہ نے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی واپسی کے دوسرے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے غیر قانونی مقیم غیر ملکی اور افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز یا اے سی سی رکھنے والے مہاجرین کو 31 مارچ تک رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے 7 مارچ کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل 2025 سے غیر ملکیوں کی ملک بدری پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے اس وقت پاکستان میں لاکھوں افغان مہاجرین متاثر ہونگے جن میں زیادہ تقریبا 40 سال سے پاکستان میں مقیم




