March 16, 2024
پاکستان میں نئی حکومت اور افغانستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے رابطے
افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ٹیلفون پر پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ساتھ گفتگو میں انہیں افغانستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستان میں وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت بننے کے بعد یہ اس ماہ افغانستان اورپاکستان کے درمیان اعلی سطحی چوتھا رابطہ ہے جس سے تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ تاہم ہفتے کو شمالی وزیرستان میں حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب تعلقات میں بہتری کے لئے کوششیں بظاہر تیز ہوگئی ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کچھ عناصر پاکستان اور افغانستان میں


