August 17, 2022
پاکستان کا برطانیہ کے مجرموں کی واپسی کا معاہدہ
لندن: برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ مجرموں کی واپسی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ برطانوی وزیرِداخلہ پریتی پاٹیل نے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوے لکھا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن اور جرائم میں ملوث افراد کو پاکستان واپس بھیجنے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں اور یہ معاہدہ ہمارے نئے امیگریشن منصوبے کا غماز ہے۔ پاکستان کی طرف سے معاہدے پر سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق برطانیہ میں موجود پاکستان کے مجرم بھی پاکستان کے حوالے کئے جائیں گے۔



