لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے بھائی نوازشریف سے لندن میں ملے ہیں۔
شہباز شریف صبح سویرے لندن پہنچے اور ائرپورٹ سے سیکیورٹی کے ہمراہ اپنے فلیٹ میں گئے جہاں پر انہوں نے چند گھنٹے آرام کیا۔
نوازشریف اور شہباز شریف کی ملاقات سنٹرل لندن میں ایون فیلڈ فلیٹس، حسن نواز کے دفتر یا شہباز شریف کی رہائش گاہ پر نہیں بلکہ شمالی لندن میں سینیٹر اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر ہوئی اور اس میں وفاقی کابینہ کے وزراء رانا ثناء اللہ ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق اور دیگر بھی شریک ہوے۔


