لندن، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے نماز عید لندن میں ادا کی۔ ان کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، حسن نواز ، حسین نواز ، علی ڈار، ناصر جنجوعہ ، عابد شیر علی، ناصر بٹ ، عمران دولتانہ، زبیر گل اور اعجاز گل سمیت اہم شخصیات نے نماز میں شرکت کی۔
نماز عید حسن نواز کے دفتر میں میاں نوازشریف کے ساتھی عبدالشکور کی قیادت میں ادا کی گئی۔
اس موقع پر غیر رسمی گفتگو میں میاں نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کو غیر معمولی چیلنجز درپیش ہیں اور اتحادی حکومت ان چیلنجز سے کامیابی سے نپٹنے گی۔
نماز عید کے بعد پاکستان کے استحکام اور کشمیر کی آزادی کی دعائیں بھی مانگی گئیں۔


