Monday, October 26, 2026 · Petrol Rs 377.71 · USD/PKR 277.05 · Gold Rs 424536/tola
Breaking
Asif Khaliq drives blue-eyed Chaiwala Arshad Khan’s London success Munir and Naqvi Join Makkah Pact Talks in Tehran Iran Says the Border Is Open as Pakistan Ships LPG by Sea Six Militants and Two Soldiers Killed in DI Khan Imran Khan’s Sisters Held for Another 30 Days Rights Commission Calls for the KP Emergency to End Makkah Pact Officials Head to Tehran for Security Talks Riyadh Airport Partly Reopens Two Weeks After Attack Indian Duty-Free Access Threatens Pakistan’s Textile Edge Peshawar Begins Polio Drive for 1.11 Million Children KSE-100 Loses 4,045 Points Over the Week Task Force Asks Industry for Export Proposals PTI Weighs Talks Against Protest Over KP Seven of One Family Killed in Murree Road Accident Mir Raza’s Father Asks for a JIT Member to Be Replaced Pakistan Rejects a $490m Loan as Too Expensive Minister Seeks Loan Rescheduling as Rates Bite at 25pc 31,000 Consumers Denied the Petrol Subsidy Portal Glitch Blocks Returning Pakistanis From Filing LPG Cargoes Down to Two as Senate Presses on Winter Fuel
اردو

جماعت اسلامی کے امیدوار کا بیرون ملک فلیٹ، کروڑوں کے اثاثے

جماعت اسلامی کے امیدوار کا بیرون ملک فلیٹ، کروڑوں کے اثاثے
ایم ڈی مصطفیٰ فیصل مصطفیٰ : فوٹو بنگلادیشی میڈیا
ایم ڈی مصطفیٰ فیصل مصطفیٰ : فوٹو بنگلادیشی میڈیا 

بنگلادیش میں ہونے والے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے لیے بوگرا 4 سے جماعت اسلامی کے امیدوار ایم ڈی مصطفیٰ فیصل نے اثاثے ظاہر کردیے۔

بنگلادیش میں فروری 2026 میں شیڈول انتخابات کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار ایم ڈی مصطفیٰ فیصل نے بوگرا-4  سے پہلی بار انتخاب لڑنے کےلیے اپنا حلف نامہ جمع کروایا ہے، ان کے مالی گوشواروں میں سالانہ آمدنی  4 لاکھ 39 ہزار ٹکا بتائی گئی ہے، جبکہ ان کے کل اثاثوں کی مالیت 1 کروڑ 10 لاکھ ٹکا ظاہر کی گئی ہے۔

38 سالہ فیصل کے مطابق ان کا بنگلادیش میں کوئی مستقل ذریعہ آمدنی نہیں ہے، تاہم وہ بیرون ملک تعلیم، طبی، قانونی یا مشاورتی پیشوں سے سالانہ 4.39 لاکھ ٹکا کماتے ہیں۔

ان کی جانب سے جمع کروائے گئے حلف نامے میں مالی اثاثوں اور جائیداد میں ترکیہ میں تحفے میں ملا ایک فلیٹ ہے جس کی مالیت 65 لاکھ ٹکا ہے،  ان کی بیوی تسلیمہ جہاں سوریا کے نام بوگرا میں 50 لاکھ ٹکا مالیت کے دو فلیٹس بھی شامل ہیں جو انہیں تحفے میں ملے تھے۔

اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے امیدوار کے پاس ساڑھے سات لاکھ ٹکا نقد  اور الیکٹرانک آلات کے ساتھ فرنیچر بھی شامل ہے، جن کی مالیت 4 لاکھ ٹکا ہے، جبکہ ان کی اہلیہ کو شادی میں بطور تحفہ ملنے والا سونا بھی شامل ہے جس کی مالیت 95 لاکھ ٹکا بتائی جارہی ہے۔

ایم ڈی مصطفیٰ فیصل کے کل غیر منقولہ اور منقولہ اثاثے 1.10 کروڑ ٹکا سے زائد ہیں جبکہ ان کی بیوی کے اثاثے 1.45 کروڑ ٹکا کے ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیدوار ایم ڈی مصطفیٰ فیصل نے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگری سیاسیات میں حاصل کی ہے۔

ان کے خلاف 2012 میں دائر کیس 2025 میں بری ہو گیا۔ ٹیکس ریٹرن کے مطابق، 2025-26 کے سالانہ جائزے میں ان کے کل اثاثے 87.69 لاکھ روپے ظاہر کیے گئے۔

فیصل نے بتایا کہ میں تقریباً 10 سال ترکیہ میں رہا، وہاں یونیورسٹی میں پڑھایا اور اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی۔ ترکیہ میں فلیٹ خریدنے کے لیے پیسہ میرے سسر اور بیوی نے فراہم کیا۔

خیال رہے کہ بنگلادیش میں 11 دسمبر کو 13ویں پارلیمانی انتخابات اور جولائی نیشنل چارٹر (آئینی اصلاحات) کے نفاذی  حکم نامے سے متعلق ریفرنڈم ایک ساتھ 12 فروری کو شیڈول  ہیں، 300 حلقوں کیلئے پورے ملک سے 3 ہزار 144 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔



a href=”https://jang.com.pk/news/1542941″>Source link

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com