بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سینئر نائب صدر سنیٹر نصیب اللہ بازئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہر فورم پر بلوچستان کی غیور عوام کی بات کی ہے چاہئیے وہ قومی اسمبلی کے فلور پر ہو یا سینٹ ایوان بالا ہو ڈٹ کر بلوچستان کے حقوق کی بات کی ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر آور وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں مل کر انے والے انتخابات بھرپور حصہ لینگے اور بلوچستان کے پارلیمنٹ میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی ماضی میں بھی وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں ہم ایک تھے اور مستقبل میں بھی ایک ہونگے بہت جلد ناراض اراکین آور دوست منا کر واپس پارٹی کو فعال بنائینگے اس کیلئے چند روز میں ایک مضبوط کمیٹی پارٹی کی طرف سے بنائی جاے گی تاکہ ناراض اراکین ایک بار پھر پارٹی میں بھر پور کردار ادا کرے گی اور ماضی کی طرح ایک بار پھر صوبائی اسمبلی اور سینیٹ قومی اسمبلی میں بلوچستان کے سائل وسائل پر سخت موقف اختیار کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مرکزی صدر میر عبدالقدوس بزنجو سینٹ چیرمین صادق سنجرانی نے وفاق میں این ایف سی ایوارڈ نیشنل ہائی ویز ودیگر سائل پر سخت موقف اختیار کیا ہے بی اے پی نے ریکوڈک سیندک اور گوادر کیلئے پانچ سالوں میں جو فنڈز لیے ہے اس پر گہری نظر رکھتے ہیں اور تمام سٹیک ہولڈر کو ساتھ لے کر چلیں گے انشاء اللہ انے والے دور میں بی اے پی بلوچستان کی تمام اقوام کے ساتھ مل کر احساس محرومی کا خاتمہ کرینگے چند مفاد پرستوں کی خواہش ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی بھکر جائیگی لیکن یہ خواہش اور خواب انکی کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی پاکستان کی تمام اداروں کا ادراک رکھتی ہے اور تمام پاکستانی اداروں بالخصوص پاک فوج کو عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں یہی سوچ وفکر بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے تمام عوام ترقی اور مضبوط معیشت کا پش خیمہ ثابت ہوگا پاکستان کی ترقی کے ساتھ بلوچستان کے نوجوانوں اور عوام کیلئے ترقی اور اچھی معیشت کا بنیادی ستون ثابت ہوگی۔


