June 19, 2023
ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 منظور ہونے اور تحفظ مراکز کے قیام کے باوجود آج بھی خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں
لاہور پریس کلب میں خواجہ سرا کمیونٹی کے متحرک رہنمائوں زنائیہ شیخ ، جنت علی ،صبا گل ،ماہ نور ، اے ایس پی اور تحفظ مرکز کی انچارج شہر بانو، عبداللہ ملک اور مفتی محبوب علی نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سرا کمیونٹی کو درپیش مسائل پر بات کی اور ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 کے تحفظ کے لئے بھرپور جدوجہد کرنے کا اعلان کیا ۔ خوجہ سرا زنائیہ شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہم نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کی منظور ی اور اپنی پہچان کے لئے ایک طویل جدوجہد کی ہے ۔اب جب قانون


