Monday, October 26, 2026 · Petrol Rs 377.71 · USD/PKR 277.05 · Gold Rs 424536/tola
Breaking
Asif Khaliq drives blue-eyed Chaiwala Arshad Khan’s London success Munir and Naqvi Join Makkah Pact Talks in Tehran Iran Says the Border Is Open as Pakistan Ships LPG by Sea Six Militants and Two Soldiers Killed in DI Khan Imran Khan’s Sisters Held for Another 30 Days Rights Commission Calls for the KP Emergency to End Makkah Pact Officials Head to Tehran for Security Talks Riyadh Airport Partly Reopens Two Weeks After Attack Indian Duty-Free Access Threatens Pakistan’s Textile Edge Peshawar Begins Polio Drive for 1.11 Million Children KSE-100 Loses 4,045 Points Over the Week Task Force Asks Industry for Export Proposals PTI Weighs Talks Against Protest Over KP Seven of One Family Killed in Murree Road Accident Mir Raza’s Father Asks for a JIT Member to Be Replaced Pakistan Rejects a $490m Loan as Too Expensive Minister Seeks Loan Rescheduling as Rates Bite at 25pc 31,000 Consumers Denied the Petrol Subsidy Portal Glitch Blocks Returning Pakistanis From Filing LPG Cargoes Down to Two as Senate Presses on Winter Fuel

Articles for tag: attorney, automobile, beauty tips, breaking news, business, computer, conference call, cosmetics, credit, Cricket, daily jang, degree, donate, Drama, Egypt, Electricity, entertainment, fashion, Flights, foods, Foreign Exchange, Gas, geo drama, geo entertainment, Health, hosting, insurance, jang news, jang newspaper, Jordan, latest news, lawyer, Lebanon, loans, mobile, mortgage, Muslim Brotherhood, pakistan news, Pharmaceuticals, smartphone, software, sports, tablet, Technology, Terrorists Egyptian Muslim Brotherhood Official, today’s news, trading, urdu news, urdu newspaper, US, video, world, اردن, امریکا, اور, برادر, تنظیموں, دہشت, دیا, دے, قرار, کو, کی, گرد, لبنان, مسلم, مصر, نے

January 14, 2026

News Desk

امریکا نے مصر، لبنان اور اردن کی مسلم برادر تنظیموں کو ’دہشت گرد‘ قرار دے دیا

—فائل فوٹو  امریکا نے مصر، لبنان، اردن میں سرگرم مسلم برادر تنظیموں کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ایگزیکٹو آرڈر کے بعد کیا گیا ہے۔ ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ خزانہ نے مصر اور اردن کی مسلم برادر تنظیموں کو ’اسپیشلی ڈیزگنیٹڈ گلوبل ٹیررسٹ‘ جبکہ امریکی محکمۂ خارجہ نے لبنان کی تنظیم ’الجماعۃ الاسلامیہ‘ کو ’غیر ملکی دہشت گرد تنظیم‘ (FTO) کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ان تنظیموں پر فلسطینی تنظیم حماس کی حمایت اور ’اسرائیلی مفادات کے خلاف سرگرمیوں‘ کا الزام ہے۔  امریکی

January 7, 2026

News Desk

امریکا نے وینزویلا سے منسلک روسی پرچم والا آئل ٹینکر سمیت 2 جہاز ضبط کرلیے

امریکا نے بحر اوقیانوس میں وینزویلا سے منسلک 2 تیل بردار جہاز ضبط کرلیے ہیں، جس میں ایک روسی پرچم والا آئل ٹینکر بھی شامل ہے۔ روس نے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کے امریکی عمل کو بحری قزاقی قرار دیا۔ شمالی بحرِ اوقیانوس میں ایک روسی پرچم والا ٹینکر جو پہلے Bella 1 کے نام سے تھا اور بعد میں میرین ایرا کے نام سے رجسٹر ہوا، جبکہ کیریبین سمندر میں ایک دوسرا جہاز، ایم ٹی صوفیہ جس پر کسی ملک کا پرچم نہیں تھا، دونوں کو امریکی حکام کی جانب سے قبضے میں لیا گیا ہے۔ امریکی کارروائی کے وقت اطراف میں

January 5, 2026

News Desk

میں مہذب آدمی اور اپنے ملک کا صدر ہوں، مجھے میرے گھر سے اغوا کرکے امریکا لایا گیا، نکولس مادورو

فوٹو: اے ایف پی  وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکی عدالت میں بیان دیا ہے کہ میں مہذب آدمی اور اپنے ملک کا صدر ہوں، مجھے میرے گھر سے اغوا کرکے امریکا لایا گیا ہے۔ وینزویلا پر حملہ کرکے امریکا لائے گئے صدر نکولس مادورو کو نیو یارک کی عدالت میں پیش کیا گيا، نکولس مادورو نے امریکی عدالت میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی۔ انہوں نے امریکی عدالت میں فردِ جرم عائد کیے جانے کے بعد تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دے دیا۔ جج ایلون ہیلرسٹین کی جانب سے نارکو ٹیررازم سازش

January 4, 2026

News Desk

مغربی ممالک نے امریکا کی حمایت کردی، چین اور روس کی مذمت

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا وینزویلا پر امریکی حملے کے بعد عالمی رہنماؤں کا ردعمل آنا شروع ہوگیا، مغربی ممالک نے امریکی اقدامات کی حمایت کی ہے جبکہ چین، روس اور ایران نے سخت مذمت کی ہے۔ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے وینزویلا میں صدر مادورو کے دور کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ مادورو کو غیرقانونی صدر سمجھتے تھے، ان کے جانے پر کوئی افسوس نہیں۔ وینزویلا میں پُرامن اور محفوظ انتقالِ اقتدار کےخواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خواہشات کی عکاس حکومت کی حمایت کرتے ہیں، برطانیہ

January 3, 2026

News Desk

امریکا کا وینزویلا کے صدر مادورو کےخلاف کریمنل چارجز کا اعلان

امریکا نے وینزویلا کے صدر مادورو کےخلاف کریمنل چارجز کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت میں ایک غیر معمولی آپریشن کیا، امریکی فوج کی فضائی، زمینی اور بحری طاقت کا شاندار مظاہرہ دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا، انہیں اور ان کی اہلیہ کو نیویارک منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ امریکی فوجی طاقت کا ایک غیر معمولی، شاندار مظاہرہ تھا, وینزویلا کو

October 13, 2025

News Desk

شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر امریکا، ترکیہ، مصر، قطر نے دستخط کردیے

مصر کے شہر شرم الشیخ میں بین الاقوامی سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔ غزہ امن معاہدے پر ثالث ممالک کے سربراہان امریکا، ترکیہ، مصر، قطر نے دستخط کیے، وزیر اعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہیں۔ بین الاقوامی سربراہی اجلاس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے قطر، ترکی اور مصر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ امریکی صدر نے اپنی افتتاحی تقریر کے دوران قطر اور ترکی کے رہنماؤں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے

October 3, 2025

News Desk

امریکا میں خاتون نے اپنے پانچویں شوہر کو انسولین ڈوز دے کر قتل کردیا

ملزمہ سارہ اس سے قبل بھی چار شادیاں کرچکی ہے، ان کی پہلی شادی ٹائٹس کنیورنشیلڈ کے ساتھ 1990 کی دہائی میں ہوئی تھی : فوٹو امریکی میڈیا  امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون نے ذیابیطس کے مریض اپنے پانچویں شوہر کو انسولین کی ڈوز دے کر قتل کردیا۔ امریکی عدالت میں  ہائی پروفائل مقدمے میں جیوری نے کیس کی سماعت شروع کردی، مقدمے کے مطابق 50 سالہ سارہ ہارٹس فیلڈ پر اپنے پانچویں شوہر کو انسولین کے ذریعے قتل کرنے کا الزام ہے۔ ملزمہ سارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر جوزف ہارٹس فیلڈ کو جنوری 2023 میں قتل کیا۔

September 24, 2025

News Desk

امریکا کے 6 جنریشن لڑاکا طیارے F-47 کی تیاری کا آغاز، پہلی پرواز کب تک متوقع؟

گرافک: یو ایس ایئرفورس امریکی فضائیہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ’سکستھ جنریشن  لڑاکا طیارے F-47‘ کی پیداوار شروع ہو چکی ہے اور اس کی پہلی پرواز 2028ء تک متوقع ہے۔ یہ اعلان چین کی طرف سے حالیہ فوجی پریڈ میں اپنی نئی جنگی مشینری کی نمائش کے 3 ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والے’ایئر، اسپیس اینڈ سائبر کانفرنس‘ کے دوران امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایلون نے کہا کہ بوئنگ کمپنی نے F-47 کے پہلے یونٹ کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ یہ طیارہ ’نیکسٹ جنریشن

September 18, 2025

News Desk

ہارون ہاشمی 2026 کے ’ایڈیشن آف بیسٹ لائرز ان امریکا

اٹارنی ہارون ہاشمی کی امریکی سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے ہمراہ انکی رہائش گاہ پر لی گئی ایک یادگار تصویر — تصویر بشکریہ رپورٹر نوجوان قانون داں ہارون ہاشمی نے امریکی ریاسٹ ڈیلس میں قانونی خدمات کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے وکلاء کی فہرست میں جگہ بنالی۔ ہیلتھ کیئر لاء کے میدان میں ان کی غیر معمولی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعتراف میں، انہیں 2026 کے ’ایڈیشن آف بیسٹ لائرز ان امریکا – ونز ٹو واچ‘ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ بیسٹ لائرز ان امریکا – ونز ٹو واچ دراصل معروف اور معتبر امریکی ادارے کا

July 18, 2025

News Desk

کیا امریکا 2022ء سے اب تک اسرائیلیوں کے ہاتھوں مارے گئے اپنے شہریوں کو انصاف دلاسکا؟

سیف اللّٰہ مسلط— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا 2022ء کے بعد سے اسرائیلیوں کے ہاتھوں مارے جانے والے امریکی شہریوں پر امریکی حکومت کا ردعمل کیسا رہا؟ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں ایک امریکی شہری سیف اللّٰہ مسلط کو اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد کا نشانہ بنایا اور وہ شہید نہیں ہوگیا، سیف اللّٰہ کے رشتے داروں کا مطالبہ ہے کہ امریکا اس حوالے سے خود تحقیقات کا آغاز کرے۔ اس معاملے میں امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل پر زور دیا گیا کہ وہ اس حوالے سے جلد تحقیقات کرے۔ امریکی صدر

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com