امریکا نے مصر، لبنان اور اردن کی مسلم برادر تنظیموں کو ’دہشت گرد‘ قرار دے دیا
—فائل فوٹو امریکا نے مصر، لبنان، اردن میں سرگرم مسلم برادر تنظیموں کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ایگزیکٹو آرڈر کے بعد کیا گیا ہے۔ ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ خزانہ نے مصر اور اردن کی مسلم برادر تنظیموں کو ’اسپیشلی ڈیزگنیٹڈ گلوبل ٹیررسٹ‘ جبکہ امریکی محکمۂ خارجہ نے لبنان کی تنظیم ’الجماعۃ الاسلامیہ‘ کو ’غیر ملکی دہشت گرد تنظیم‘ (FTO) کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ان تنظیموں پر فلسطینی تنظیم حماس کی حمایت اور ’اسرائیلی مفادات کے خلاف سرگرمیوں‘ کا الزام ہے۔ امریکی











