کشمیر کونسل ای یو کے زیراہتمام ’ہفتہ کشمیر‘ کا آغاز کل سے برسلز میں ہوگا
چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید ۔ فوٹو: فائل یورپی دارالحکومت برسلز میں کشمیر کونسل ای یو کے زیراہتمام کشمیر ای یو ’’ہفتہ کشمیر‘‘ کی تقریبات کا آغاز کل سے ہوگا۔ اس بات کا اعلان چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے برسلز میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چئیرمین کشمیر کونسل کے مطابق ان تقریبات کا آغاز کشمیر پر تصویری نمائش سے ہوگا، جو یورپی پریس کلب برسلز میں منعقد ہوگی۔ اس کے علاوہ مسئلہ کشمیر پر یورپی پارلیمنٹ میں دو سیمینار منعقد ہوں گے۔ یورپی اراکین پارلیمنٹ، یورپی اعلیٰ عہدیداروں، انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کی


