مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف سفارتخانہ پاکستان میں ’یوم سیاہ‘ کی تقریب
سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام ’یومِ سیاہ‘ منایا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں ترک پارلیمنٹ کے انسانی حقوق کے تحقیقاتی کمیشن کی چیئرپرسن دریا یانک، ترک پارلیمنٹ میں یورپی یونین ہم آہنگی کمیشن کے چیئرمین اور پاک ترک کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایا ترک، تھنک ٹینک ایس ڈی ای کے صدر گورائے آلپر، دیگر ممتاز ترک شخصیات، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ترک پارلیمنٹ کے انسانی حقوق کے تحقیقاتی کمیشن کی چیئرپرسن دیر


