بھارت کی امریکا میں دہشتگردی، برطانوی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف
بھارت سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنا چاہتا تھا، برطانوی اخبار – فوٹو: فائل برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے بھارت کی امریکا میں دہشتگردی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی اور کینیڈین انٹیلیجنس ایجنسیوں نے تصدیق کی ہے کہ بھارت سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنا چاہتا تھا، امریکی حکام کی مداخلت کے سبب گرپتونت سنگھ پنوں کی جان بچی۔ بھارتی مبینہ سازش سے واقف افراد نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز سے گفتگو کی اور بتایا کہ امریکی انٹیلیجنس نے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی بھارتی سازش ناکام بنا کر بھارت


